تازہ ترین

لیفٹیننٹ جنرل منیرافسر کی چیئرمین نادرا تعیناتی کی منظوری

نگران وزیراعظم انوارالحق کاکڑ کی زیرصدارت ہونے والے وفاقی...

مستونگ دھماکے میں ’را‘ ملوث ہے، نگراں وزیر داخلہ سرفراز بگٹی

اسلام آباد : نگراں وزیر داخلہ سرفراز بگٹی کا...

9 مئی واقعات : چیئرمین پی ٹی آئی کی 9 ضمانت کی درخواستیں منظور

اسلام آباد : اسلام آباد ہائی کورٹ نے 9...

نواز شریف نے 4 سال بعد وطن واپسی کیلئے ٹکٹ بک کروالیا

لندن : مسلم لیگ ن کے قائد نواز شریف...

عینا آصف نے نئی دوست سے مداحوں کو متعارف کروادیا

شوبز انڈسٹری کی معروف اداکارہ عینا آصف نے مداحوں کو اپنی نئی دوست سے متعارف کروادیا۔

فوٹو اور ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر مائی ری کی اداکارہ بسمہ بابر نے عینا آصف کے ساتھ ویڈیو شیئر کی جس میں دونوں اداکاراؤں کو خوشگوار موڈ میں دیکھا جاسکتا ہے۔

بسمہ بابر نے عینا آصف کو مخاطب کرتے ہوئے لکھا کہ ’عینا جس طرح آپ نے کام کیا ہے وہ خوبصورتی سے نمایاں ہے اور جس طرح آپ پرفارم کرتی ہیں۔

انہوں نے لکھا کہ ’آپ میری چھوٹی اینجل کی طرح ہیں آپ کے لیے نیک تمنائیں۔‘

ویڈیو میں عینا آصف کہتی ہیں کہ ہم دونوں نے بہت کم کام ایک ساتھ کیا ہے لیکن میری بسمہ سے اچھی دوستی ہوگئی ہے جب ہم ساتھ کام کرتے ہیں تو ڈھیر ساری باتیں کرتے ہیں۔

ڈرامہ سیریل ’مائی ری‘ میں عینا آصف (عینی)، ثمر عباس (فاخر)، نعمان اعجاز (ظہیر)، ماریہ واسطی (ثمینہ)، مایا خان (عائشہ)، رمہا احمد (آمنہ)، ساجدہ سید، پارس منصور، عثمان مظہر، آمنہ ملک، بسمہ بابر ودیگر اداکاری کے جوہر دکھا رہے ہیں۔

مائی ری کی ہدایت کاری کے فرائض میثم نقوی نے انجام دیے ہیں جبکہ اس کی کہانی ثنا فہد نے لکھی ہے۔

ڈرامے کی کہانی عینی اور فاخر کے گرد گھومتی ہے اور اس میں دکھایا گیا ہے کہ کم عمری میں شادی کے بعد دونوں کو کن مشکلات کا سامنا کرنا پڑتا ہے۔

Comments

- Advertisement -