The news is by your side.

Advertisement

پاکستانی ویمنزٹیم نے بنگلہ دیش کو20 رنزسے شکست دے دی

کراچی: پاکستان وینمنز ٹیم نے ون ڈے میچ میں بنگلہ دیش کو 20 رنز سے شکست دے دی، بلے بازبسمہ معروف 92رنزبنا کرنمایاں رہیں۔

پاکستان نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا اور بسمہ معروف کے آٹھ چوکوں کی مدد سے بننے والے 92 رنزسمیت کل
214 رنز بنائے۔

بسمہ معروف کو پلیئرآف دی میچ کا اعزاز بھی دیا گیا۔

بنگلہ دیشی ٹیم کی جانب سے سلمیٰ خاتون نے تین کھلاڑیوں کو پولین پہنچایا جبکہ لتامنڈال،جہان آرا،خدیجہ اور فہمیہ خاتون نے ایک ایک وکٹ حاصل کی ۔

دوسری جانب مہمان ٹیم پچاس اوورز میں کل 194 رنز بنا سکی۔

Print Friendly, PDF & Email

Comments

comments

یہ بھی پڑھیں