ہفتہ, اپریل 18, 2026
اشتہار

بینظیر کفالت پروگرام کی رقم میں اضافے کا اعلان

اشتہار

حیرت انگیز

اسلام آباد (11 مارچ 2026): بینظیر انکم سپورٹ پروگرام کے تحت کفالت پروگرام کی رقم میں اضافہ کرنے کا اعلان کر دیا گیا۔

چیئرپرسن بینظیر انکم سپورٹ پروگرام سینیٹر روبینہ خالد کی جانب سے بی آئی ایس پی بینیفشریز کو خوشخبری سنائی اور اس حوالے سے خصوصی ویڈیو پیغام جاری کیا۔

سینیٹر روبینہ خالد نے بی آئی ایس پی بینیفشریز کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ اس سہ ماہی سے بینظیر کفالت پروگرام کی رقم 13 ہزار 500 روپے سے بڑھا کر 14 ہزار 500 روپے کر دی گئی ہے لہٰذا اپنی قسط 14 ہزار 500 روپے گن کر وصول کریں۔

کٹوتی کی شکایت کیسے درج کروائیں؟

اگر بینظیر انکم سپورٹ پروگرام میں آپ کو وظائف کی رقم کم مل رہی ہے تو آپ باآسانی اس کی شکایت درج کروا سکتے ہیں۔ اس کیلیے بی آئی ایس پی کے قریبی تحصیل آفس تشریف لے جائیں اور اسٹنٹ ڈائریکٹر یا کسی ذمہ دار کو وظیفے میں کٹوتی سے متعلق بتائیں اس کے بعد شکایت برائے خردبرد فارم طلب کریں۔

فارم پر اپنا نام، شناختی کارڈ نمبر، موبائل نمبر، رقم وصولی کی جگہ اور کٹوتی کی تفصیلات درج کریں۔

یہ بھی پڑھیں: ڈائنامک سروے میں اندراج کا طریقہ

اس کے بعد آپ کی درج کردہ شکایت کی جانچ پڑتال کی جائے گی، شکایت درست ہونے پر متعلقہ بینک کو رقم سے کٹوتی کرنے والے ایجنٹ کے خلاف قانونی کارروائی کی ہدایت کی جائے گی۔

جب کارروائی مکمل ہو جائے گی تو آپ کی کاٹی گئی رقم واپس کردی جائے گی۔

علاوہ ازیں کسی بھی قسم کی شکایت کی صورت میں ہیلپ لائن نمبر 0800-26477 پر رابطہ کریں۔

شکایت درج کروانے سے پہلے ضروری ہدایات

شکایت کے اندراج کیلیے بینظیر انکم سپورٹ پروگرام کے تحصیل آفس میں اپنا اصلی شناختی کارڈ اور موبائل نمبر لے جانا نہ بھولیں، اگر آپ شکایت فارم خود نہیں بھرسکتے تو دفتر میں موجود عملے سے مدد حاصل کریں۔

+ posts

اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں