اسلام آباد (17 مارچ 2026): بینظیر انکم سپورٹ پروگرام کے تحت امدادی رقوم کی وصولی میں بڑی رکاوٹ دور ہو گئی ہے۔
بینظیر انکم سپورٹ پروگرام کی بینیفشری خواتین کے لیے بڑی خوشخبری ہے کہ ان کے اس پروگرام کے تحت امدادی رقوم کی وصول میں فنگ پرنٹس کی تصدیق میں آنے والی پریشانی دور کر دی گئی ہے۔
وہ خواتین جو فنگر پرنٹس کی تصدیق میں مسائل کا شکار ہیں، ان کے لیے نادرا کی جانب سے خصوصی سہولت فراہم کی گئی ہے۔ اب ان خواتین کے لیے چہرے کی تصویر سے بائیومیٹرک تصدیق کی جائے گی، جس کا آغاز یکر دیا گیا ہے۔
بی آئی ایس پی اعلامیہ کے مطابق ایسی تمام خواتین جن کی ادائیگی فنگر پرنٹس کے مسائل کی وجہ سے رکی ہوئی ہے چہرے کی تصویر سے بائیو میٹرک تصدیق کے لیے قریبی نادرا دفتر یا ای سہولت فرنچائز پر تشریف لائیں۔
اس کے علاوہ وہ پاک آئی ڈی موبائل ایپ استعمال یا بینظیر انکم سپورٹ پروگرام کے دفاتر میں موجود نادرا موبائل رجسٹریشن وین سے رابطہ کر کے بھی فیس بائیومیٹرک تصدیق کرا سکتی ہیں۔
خواتین اپنی سہولت کے مطابق کسی بھی طریقے سے بائیومیٹرک تصدیق کرانے کے بعد بینظیر انکم سپورٹ پروگرام کے متعلقہ دفتر سے رابطہ کریں اور طے شدہ طریقہ کار کے مطابق اپنی رقم وصول کریں۔
ریحان خان کو کوچہٌ صحافت میں 25 سال ہوچکے ہیں اور ا ن دنوں اے آر وائی نیوز سے وابستہ ہیں۔ملکی سیاست، معاشرتی مسائل اور اسپورٹس پر اظہار خیال کرتے ہیں۔ قارئین اپنی رائے اور تجاویز کے لیے ای میل [email protected] پر بھی رابطہ کر سکتے ہیں۔


