اتوار, اگست 16, 2026
اشتہار

بی آئی ایس پی: 19 ارب سے زائد کی رقم کے حوالے سے حیران کن انکشاف

اشتہار

حیرت انگیز

اسلام آباد (22 جولائی 2026): بینظیر انکم سپورٹ پروگرام (بی آئی ایس پی) میں 19 ارب روپے سے زائد کی رقم کے حوالے سے حیران کن انکشاف سامنے آیا ہے۔

قومی اسمبلی کی پبلک اکاؤنٹس کمیٹی (پی اے سی) کی ذیلی کمیٹی کا کنوینر معین عامر پیرزادہ کی صدارت میں اجلاس ہوا، جس میں بی آئی ایس پی کے سال 2010 سے 2023 تک کے آڈٹ اعتراضات کا تفصیل سے جائزہ لیا گیا۔

اجلاس میں 19 ارب روپے سے زائد کی رقم متعلقہ صوبے یا ضلع سے باہر منتقل ہونے کا انکشاف ہوا۔

یہ بھی پڑھیں: بی آئی ایس پی: کیش نکلوانے پر کتنی فیس دینا ہوگی؟

آڈٹ حکام کے مطابق ملتان کی ایک ہی فرنچائز سے 39 مختلف اضلاع کے افراد کو بی آئی ایس پی کے تحت رقم دی گئی، جبکہ قانون کے مطابق متعلقہ صوبے سے باہر رقم نکلوانا سخت منع ہے، 21 لوگ ایسے ہیں جن کی ڈیتھ (موت) ہو چکی ہے۔

کنوینر کمیٹی معین عامر پیرزادہ نے کہا کہ کمیٹی نے 8 ماہ قبل یہ آڈٹ پیرا ایف آئی اے کو بھیجا تھا، لیکن کسی افسر نے اب تک ریکارڈ فراہم نہیں کیا ان کی تفصیل دی جائے۔

پی اے سی نے بی آئی ایس پی کو تمام ریکارڈ کی فراہمی کیلیے 15 دن کی مہلت دے دی۔

اہم ترین

شعیب نظامی
شعیب نظامی
Shoaib Nizami reports Finance, Fedeal Board of Revenue, Planning , Public Accounts, Banking, Capital Market, SECP, IMF, World Bank, Asian Development Bank, FATF updates for ARY News

مزید خبریں