منگل, اپریل 21, 2026
اشتہار

بینظیر انکم سپورٹ پروگرام: معذور افراد کی شمولیت کیلیے اہم اقدام

اشتہار

حیرت انگیز

اسلام آباد (3 دسمبر 2025): بینظیر انکم سپورٹ پروگرام (بی آئی ایس پی) میں معذور افراد کو شمل کرنے کیلیے اہم اقدام اٹھا لیا گیا۔

چیئرپرسن بینظیر انکم سپورٹ پروگرام سینیٹر روبینہ خالد نے معذور افراد کے عالمی دن کے موقع پر اپنے خصوصی پیغام میں کہا کہ یہ افراد ہمارے معاشرے کا قابل احترام اور اہم حصہ ہیں، تعلیم، صحت اور روزگار کے مواقع تک مساوی رسائی ہر معذور فرد کا بنیادی حق ہے۔

یہ بھی پڑھیں: بینظیر انکم سپورٹ پروگرام میں رجسٹرڈ شہریوں کیلیے انتباہ جاری

سینیٹر روبینہ خالد نے کہا کہ بی آئی ایس پی ترجیحی بنیادوں پر معذور افراد کی فلاح، معاونت اور معاشی شمولیت کیلیے سرگرم ہے، ان افراد کیلیے باعزت اور محفوظ ماحول فراہم کرنا ہمارا سماجی و اخلاقی فرض ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ بی آئی ایس پی نے معذور افراد کی پروگرام میں شمولیت کو یقینی بنانے کیلیے پی ایم ٹی اسکور کی حد کو 32 سے بڑھا کر 37 کر دیا ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ ہم عہد کرتے ہیں کہ آئندہ بھی بینظیر انکم سپورٹ پروگرام کے پلیٹ فارم سے بلا تفریق ملک کے تمام معذور افراد کی بہتری کیلیے اقدامات جاری رکھیں گے۔

واضح رہے کہ بینظیر انکم سپورٹ پروگرام ایک سماجی فلاحی پروگرام ہے جو غریب اور مستحق خاندانوں کو مالی معاونت فراہم کرتا ہے۔

پروگرام کا مقصد غربت کم کرنا، معاشی استحکام دینا اور خواتین کو مالی طور پر بااختیار بنانا ہے، اس کے تحت اہل خاندانوں کو باقاعدگی سے نقد امداد دی جاتی ہے۔

+ posts

اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں