ہفتہ, اپریل 18, 2026
اشتہار

بینظیرانکم سپورٹ پروگرام کی رقم وصولی کے دوران عمارت کی چھت گرنے سے 8 خواتین جاں بحق ، 75 زخمی

اشتہار

حیرت انگیز

صادق آباد: بینظیر انکم سپورٹ پروگرام کی رقم وصولی کے دوران عمارت کی چھت گرنے سے 8 خواتین جاں بحق اور 75 زخمی ہوگئیں۔

تفصیلات کے مطابق صادق آباد کے نواحی علاقے چک 125 کے قریب بینظیر انکم سپورٹ پروگرام کی رقم وصولی کےدوران عمارت کی چھت گر گئی، جس کے نتیجے میں آٹھ خواتین جاں بحق اور پچھتر سے زائد زخمی ہو گئیں۔

ریسکیو ذرائع نے بتایا کہ واقعہ اس وقت پیش آیا جب سینکڑوں خواتین رقم کے حصول کے لیے سینٹر پر موجود تھیں۔ اچانک عمارت کی چھت گرنے سے درجنوں خواتین ملبے تلے دب گئیں۔

حادثے میں اب تک آٹھ خواتین کے جاں بحق ہونے کی تصدیق ہو چکی ہے اور ملبے سے درجنوں زخمیوں کو نکال کر فوری طبی امداد کے لیے منتقل کیا گیا ہے۔

ضلعی انتظامیہ نے واقعے کی سنگینی کو دیکھتے ہوئے شیخ زید ہسپتال میں ایمرجنسی نافذ کر دی ہے اور تمام ڈاکٹروں و پیرا میڈیکل اسٹاف کو فوری ڈیوٹی پر طلب کر لیا گیا ہے۔

ریسکیو 1122 کی ٹیمیں جائے وقوعہ پر امدادی کاموں میں مصروف ہیں اور ملبہ ہٹانے کا کام جاری ہے۔ انتظامیہ کا کہنا ہے کہ پہلی ترجیح ملبے تلے دبے افراد کو نکالنا اور زخمیوں کو بہترین طبی سہولیات فراہم کرنا ہے۔

+ posts

اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں