بدھ, جنوری 21, 2026
اشتہار

بینظیر انکم سپورٹ پروگرام: سوشل پروٹیکشن والٹ اور مفت سم سے متعلق اہم پیغام

اشتہار

حیرت انگیز

اسلام آباد (12 دسمبر 2025): بینظیر انکم سپورٹ پروگرام (بی آئی ایس پی) میں مستحق خواتین کیلیے سوشل پروٹیکشن والٹ اور مفت سم کے حصول سے متعلق اہم پیغام جاری کر دیا گیا۔

چیئرپرسن بی آئی ایس پی سینیٹر روبینہ خالد نے اپنے ویڈیو پیغام میں کہا کہ صدر پاکستان آصف علی زرداری اور وزیر اعظم شہباز شریف کی ہدایات کے مطابق بینظیر انکم سپورٹ پروگرام ایک نیا اور محفوظ ادائیگی نظام متعارف کر رہا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: بینظیر ہنرمند پروگرام میں شمولیت کی شرائط اور طریقہ

سینیٹر روبینہ خالد نے کہا کہ اپنا ڈیجیٹل والٹ اکاؤنٹ کھلوانے کیلیے قریبی BISP دفتر یا کیمپ سائٹ سے مفت سم حاصل کریں، آپ کی بائیو میٹرک تصدیق کے بعد یہی سم آپ کا والٹ اکاؤنٹ بنے گی۔

انہوں نے واضح کیا کہ کسی کو پیسے نہ دیں اور صرف BISP عملے سے ہی والٹ اکاؤنٹ فعال کروائیں۔

واضح رہے کہ بینیفشریز کیلیے ایک کروڑ سوشل پروٹیکشن والٹ کھولے جا رہے ہیں جس کے تحت بینیفشریز میں مفت سمز فراہم کی جا رہی ہیں۔

+ posts

اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں