تازہ ترین

چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ نے پروٹوکول واپس کر دیا

چیف جسٹس آف پاکستان قاضی فائز عیسیٰ نے چیف...

کاروباری شخصیت کی وزیراعظم کو بانی پی ٹی آئی سے ہاتھ ملانے کی تجویز

کراچی: وزیراعظم شہباز شریف کو کاروباری شخصیت عارف حبیب...

وزیراعظم شہباز شریف کی مزار قائد پر حاضری

وزیراعظم شہباز شریف ایک روزہ دورے پر کراچی پہنچ...

ایران کے صدر ڈاکٹر ابراہیم رئیسی دورہ پاکستان مکمل کرکے واپس روانہ

کراچی: ایران کے صدر ڈاکٹر ابراہیم رئیسی دورہ پاکستان...

بٹ‌ کوائن کی قیمت میں‌ بڑا اضافہ، سارے ریکارڈ‌ ٹوٹ‌ گئے

نیویارک: ڈیجیٹل کرنسی کے طور پر استعمال ہونے والی کرپٹو کرنسی ’بٹ کوائن‘ کی قیمت نے ایک بار پھر تمام حدوں کو عبور کرتے ہوئے نیا ریکارڈ قائم کرلیا۔

بین الاقوامی میڈیا رپورٹ کے مطابق ایک بٹ کوائن کی قیمت 94 لاکھ 42 ہزار پاکستانی روپے سے تجاوز کر گئی ہے، جس کے بعد بٹ کوائن نے اپنا ریکارڈ قائم کر کے نیا سنگِ میل عبور کرلیا۔

رپورٹ کے مطابق ایک روز قبل بٹ کوائن کی قیمت تاریخ میں پہلی بار 60 ہزار امریکی ڈالرز سے تجاوز کر گئی۔

معاشی ماہرین نے امریکی کمپنی ٹیسلا کی دلچسپی کے پیش نظر بٹ کوائن کی قیمت میں مزید اضافے کے امکان کو ظاہر کیا ہے۔

مزید پڑھیں: بل گیٹس کا بٹ کوائن خریدنے سے متعلق اہم مشورہ

واضح رہے کہ چند روز قبل دنیا کی امیر ترین شخصیات کی فہرست میں شامل ٹیسلا کمپنی کے مالک ایلن مسک نے بتایا تھا کہ انہوں نے جنوری 2021 میں ڈیڑھ ارب ڈالر مالیت کی کرپٹو کرنسی خریدی ہے۔

ٹیسلا کے اعلان کے بعد بٹ کوائن کی قیمت میں بے تحاشہ اضافہ دیکھنے میں آرہا ہے۔ ایلن مسک کے اعلان کے فوری بعد ایک بٹ کوائن کی قیمت 44 ہزار ڈالرز تک پہنچ گئی تھی، جس کے بعد ڈیڑھ ماہ میں اس کی قیمت میں مسلسل اضافہ ہوا اور اب ایک بٹ کوائن 60 ہزار ڈالر سے بھی تجاوز کر گئی ہے۔

رپورٹ کے مطابق سال 2021 کے آغاز کے بعد سے اب تک بٹ کوائن کی قیمت میں 96 فیصد اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: بٹ کوائن کی قیمت کو مزید پر لگ گئے

معاشی تجزیہ کاروں کے مطابق بٹ کوائن کی قیمت میں اضافے کی وجہ سرمایہ کاروں اور معروف کمپنیوں کا اعتماد ہے، ٹیسلا کے علاوہ  ماسٹر کارڈ اور بی این وائی میلن جیسی کمپنیاں اب بٹ کوائن کے ذریعے بھی خرید و فروخت کررہی ہیں۔

Comments

- Advertisement -