تازہ ترین

وزیراعظم شہباز شریف کی مزار قائد پر حاضری

وزیراعظم شہباز شریف ایک روزہ دورے پر کراچی پہنچ...

ایران کے صدر ڈاکٹر ابراہیم رئیسی دورہ پاکستان مکمل کرکے واپس روانہ

کراچی: ایران کے صدر ڈاکٹر ابراہیم رئیسی دورہ پاکستان...

پاک ایران تجارتی معاہدے پر امریکا کا اہم بیان آگیا

واشنگٹن : نائب ترجمان امریکی محکمہ خارجہ کا کہنا...

کے4 منصوبے سے بھی ترستے کراچی کو پانی نہیں مل سکے گا

پانی کو ترستے کراچی کے شہریوں کو کے4 منصوبے...

ایرانی صدر ابراہیم رئیسی کی کراچی آمد، مزار قائد پر حاضری

کراچی: پاکستان کے تین روزہ سرکاری دورے پر موجود...

ایک بٹ کوائن کی قیمت 90 لاکھ روپے تک پہنچ گئی

نیویارک: ڈیجیٹل کرنسی کے طور پر استعمال ہونے والی کرپٹو کرنسی بٹ کوائن کی قیمت نے ایک بار پھر نیا ریکارڈ قائم کرلیا۔

بین الاقوامی میڈیا رپورٹ کے مطابق ایک بٹ کوائن کی قیمت 90 لاکھ پاکستانی روپے کے قریب پہنچ گئی جس کے بعد بٹ کوائن نے اپنا ریکارڈ توڑ کر نیا سنگِ میل عبور کرلیا۔

دنیا بھر میں کرپٹو کرنسی کے طور پر استعمال ہونے والے ایک بٹ کوائن کی قیمت 89 لاکھ 54 ہزار روپے سے زائد ہوگئی، ایک ہفتے کے دوران ایشیائی تجارت میں بٹ کوائن استعمال کرنے میں تیزی آئی جس کی وجہ سے قیمت میں 18 فیصد اضافہ ہوا۔

رپورٹ کے مطابق سال 2021 کے آغاز کے بعد سے اب تک بٹ کوائن کی قیمت میں 92 فیصد اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔

مزید پڑھیں: بٹ کوائن کی قیمت، نیا ریکارڈ قائم

معاشی تجزیہ کاروں کے مطابق بٹ کوائن کی قیمت میں اضافے کی وجہ سرمایہ کاروں اور معروف کمپنیوں کا اعتماد ہے کیونکہ ٹیسلا، ماسٹر کارڈ اور بی این وائی میلن جیسی کمپنیاں اب بٹ کوائن سے خرید و فروخت کررہی ہیں۔

تجزیہ کاروں کا ماننا ہے کہ آنے والے دنوں میں بٹ کوائن کی قیمتوں میں بڑے پیمانے پر اتار چڑھاؤ ہوسکتا ہے، اسی وجہ سے لوگ ابھی بھی اس پر اعتبار نہیں کررہے۔ ماہرین نے اس اضافے کو غیر مستحکم قرار دیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: بٹ کوائن کی قیمت کو مزید پر لگ گئے

اسے بھی پڑھیں: معروف کمپنی بٹ کوائن کے عوض مصنوعات فروخت کرنے کیلیے تیار

واضح رہے کہ گزشتہ دنوں معروف امریکی الیکٹرک کار کمپنی ٹیسلا نے ڈیڑھ ارب ڈالر مالیت کے بٹ کوائن خریدے تھے، جس کے بعد بٹ کوائن کی قیموں میں بے پناہ اضافہ ہوا، اور قیمت 38 ہزار ڈالرز سے سیدھا 46 ہزار ڈالرز تک پہنچ گئی تھی۔

Comments

- Advertisement -