The news is by your side.

Advertisement

بلاول بھٹو کی خواجہ آصف پر تنقید، حکومت چھوڑنے کا مشورہ

کراچی: چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ حکومتی وزراء کی جانب سے سانحہ کوئٹہ جیسے واقعے پر سیاست  کی جارہی ہے جو شرمناک ہے۔

ان خیالات کا اظہار انہوں نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر خواجہ آصف کی جانب سے کیے گئے ٹوئٹ کے جواب میں کیا۔ بلاول بھٹو زرداری نے وفاقی وزیر دفاع کو مخاطب کر کے کہا کہ ’’اپنا ٹوئیٹ، اکاؤنٹ، منسٹری اور حکومت ڈیلیٹ کریں اور سانحہ کوئٹہ پر سیاست سے باز رہیں۔


قبل ازیں خواجہ آصف نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر ٹوئٹ میں کہا تھا کہ ’’بھارت ورکنگ باؤنڈی اور لائن آف کنٹرول پر کشیدگی پھیلا رہا ہے جبکہ سانحہ پشاور اور کوئٹہ افغانستان سے کیے گئے، ایسی صورتحال میں عمران خان اسلام آباد دھرنے کی تیاری کیا حادثانی کورڈینیشن تو نہیں ہے؟‘‘

India attacks LOC & working boundary.Quetta &Peshawar attacked frm Afghanistan. IK preparing to attack Islamabad ..Accidental coordination?

یاد رہے کہ چیئرمین تحریک انصاف نے بھی میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا تھا کہ ’’جب بھی حکومت کے خلاف دھرنا کیا جاتا ہے ملک میں اس طرح کے واقعات پیش آجاتے ہیں‘‘۔

Comments

comments

یہ بھی پڑھیں