تازہ ترین

خالی ڈبّہ باہر رکھنے پر معمر خاتون پر ہزاروں روپے جرمانہ

معمر برطانوی خاتون پر میونسپلٹی انتظامیہ نے کالی ڈبّہ باہر رات بھر باہر رکھنے پر 92 ہزار روپے سے زائد کا جرمانہ عائد کردیا۔

دنیا میں بہت سے ممالک ایسے ہیں جہاں شاہراہوں، سڑکوں اور گلیوں میں کچرا پھینکنا عام ہے لیکن بیشتر ممالک میں صفائی کا بہتر انتظام موجود ہے اور شہری بھی صاف صفائی کے معاملے میں ذمہ داری کا مظاہرہ کرتے ہیں۔

برطانیہ بھی انہی ممالک میں شامل ہے جہاں صفائی کا نظام قابل تعریف ہے، برطانیہ میں کچرا باہر پھینکنے یا کوڑے دان کے باہر رکھنے پر جرمانہ عائد کردیا جاتا ہے حتیٰ کہ کچھ کیسز میں گرفتاری بھی عمل میں آتی ہے۔

ایسا ہی ایک واقعہ برطانیہ کی 69 سالہ خاتون ہولمز کیساتھ پیش آیا جنہوں نے نہانے کیلئے استعمال ہونے والے ٹب کےلیے ڈھکن خریدا اور اس کا خالی ڈبّہ گھر کے باہر رکھ دیا تاکہ ان کا بیٹا اسے اٹھا کر لے جائے۔

خالی ڈبہ بیٹا اٹھا اس سے قبل ان کے گھر پر پولیس افسر پہنچ گیا جو میونسپلٹی کی جانب سے خاتون پر عائد کیا گیا جرمانہ لیکر آیا تھا۔

خاتون پر خالی ڈبہ عوامی جگہ اور گاس پر رکھنے پر 92 ہزار روپے سے زائد (400 پاؤنڈ) کا جرمانہ عائد کیا گیا تھا جو انہیں چار ہفتوں کے اندر اندر ادا کرنا تھا بصورت دیگر معمر خاتون کو 1 کروڑ 17 لاکھ 79 ہزار روپے سے زائد (50 ہزار پاؤنڈ) جرمانے کا سامنا کرنا پڑتا۔

Comments

- Advertisement -