تازہ ترین

کچے کے ڈاکوؤں کو اسلحہ فراہم کرنیوالے 3 پولیس افسران سمیت 7 گرفتار

کراچی : پولیس موبائل میں جدید اسلحہ سندھ اسمگل...

پاکستان کو آئی ایم ایف سے 6 ارب ڈالر قرض پروگرام کی توقع

وفاقی وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا ہے کہ...

اسرائیل کا ایران پر فضائی حملہ

امریکی میڈیا کی جانب سے یہ دعویٰ سامنے آرہا...

میٹرو میں‌ سائیکل چلانے والے کے ساتھ کیا ہوا؟

کوپن ہیگن : میٹرو ٹرین کے اندر نشے میں دھت شہری کی سائیکل چلانے اور شیشے کی اسکرین سے ٹکرانے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق یورپی ملک ڈنمارک کے دارالحکومت کوپن ہیگن سے تعلق رکھنے اینکر جیسن گھر جارہے تھے کہ رستے میں ایک نشے میں دھت شخص سے سامنا ہوا جو سائیکل پر سوار تھا۔

اینکر جیسن نے سائیکل سوار کی ویڈیو سوشل میڈیا پر شیئر جو دیکھتے ہی دیکھتے وائرل ہوگئی اور اب تک اس ویڈیو کو 2700 افراد یوٹیوب پر دیکھ چکے ہیں۔

سوشل میڈیا پر وائرل ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ ایک سائیکل سوار میٹرو ٹرین کی سیٹوں کے درمیان تنگ راستے میں سائیکل چلاتا ہوا آگے جاتا ہے اور ایک انچ موٹی شیشے کی کھڑکی سے ٹکرا پر زمین پر گرجاتا ہے۔


سائیکل سوار کے کھڑکی سے ٹکرانے کے باعث شیشہ ٹوٹ پر فرش پر بکھر گیا تھا۔

ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ ٹرین میں کچھ اور افراد بھی موجود ہیں جو ریلنک پکڑ کر کھڑے رہے لیکن کسی نے سائیکل سوار کی مدد نہیں کی۔

جیسن نے کہا کہ سائیکل سوار خود کھڑا ہوا اور سائیکل لیکر مسکراتا ہوا پیچھے کی جانب پلٹا، خوش قسمتی سے شدید چوٹوں سے بچ گیا البتہ ایک کندھے پر زخم آئے۔

Comments

- Advertisement -