تازہ ترین

وزیراعظم شہباز شریف ایک روزہ دورے پر کراچی پہنچ گئے

وزیراعظم شہباز شریف ایک روزہ دورے پر کراچی پہنچ...

ایران کے صدر ڈاکٹر ابراہیم رئیسی دورہ پاکستان مکمل کرکے واپس روانہ

کراچی: ایران کے صدر ڈاکٹر ابراہیم رئیسی دورہ پاکستان...

پاک ایران تجارتی معاہدے پر امریکا کا اہم بیان آگیا

واشنگٹن : نائب ترجمان امریکی محکمہ خارجہ کا کہنا...

کے4 منصوبے سے بھی ترستے کراچی کو پانی نہیں مل سکے گا

پانی کو ترستے کراچی کے شہریوں کو کے4 منصوبے...

ایرانی صدر ابراہیم رئیسی کی کراچی آمد، مزار قائد پر حاضری

کراچی: پاکستان کے تین روزہ سرکاری دورے پر موجود...

بی جے پی کے رکن اسمبلی نے آئی ایس پی آر کا نغمہ ‘پاکستان زندہ باد‘ کی طرز چوری کرلی

نئی دہلی: بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) کے لیڈر نے آئی ایس پی آر کا نغمہ ’پاکستان زندہ باد‘ کی طرز چوری کرلی۔

تفصیلات کے مطابق بی جے پی سے تعلق رکھنے والے تلگانہ کے رکن اسمبلی راجہ سنگھ نے آئی ایس پی آر کا نغمہ پاکستان زندہ باد کی طرز چوری کرکے اپنا نغمہ ریلیز کردیا۔

راجہ سنگھ نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر 12 اپریل کو نغمہ ریلیزکیا اور اسے بھارتی فوج کے نام کیا، ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ آئی ایس پی آر کے نغمے پاکستان زندہ باد کی طرح راجہ سنگھ نے ہندوستان زندہ باد کا لفظ استعمال کیا ہے۔

بھارتیہ جنتا پارٹی کے لیڈر راجہ سنگھ کو نغمہ کی طرز چوری کرنے پر پاکستان اور بھارت کے شہریوں کی جانب سے سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر تنقید کا نشانہ بنایا جارہا ہے۔

دوسری جانب ڈی جی آئی ایس پی آر میجر جنرل آصف غفور نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر لکھا کہ ’مجھے خوشی ہوئی کہ آپ نے ہمارے نغمے کی نقل کی، اب سچ بولنے کی پاکستانی عادت بھی اپنالیں۔‘

یاد رہے کہ پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے ڈایریکٹر جنرل میجر جنرل آصف غفور نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر 23 مارچ کا خصوصی نغمہ جاری کردیا، جس کے بول “ہر دل کی آواز۔۔ پاکستان زندہ باد ، سن لیں دشمن سبھی۔۔ یہ وطن ہے سدا۔ ہیں”۔

یوم پاکستان کا نغمہ “پاکستان زندہ آباد” مشہور موسیقار سہیر علی بیگگا نے گایا تھا اور اس میں میڈیا اور کھیلوں سمیت مسلح فورسز اور معاشرے کے مختلف حصوں سے تعلق رکھنے والے افراد کو خراج تحسین پیش کیا گیا تھا۔

Comments

- Advertisement -