تازہ ترین

جام شورو انڈس ہائی وے پر خوفناک حادثہ، 6 افراد جاں بحق

دادو : جام شورو انڈس ہائی وے پر ٹریفک...

آئی ایم ایف اور پاکستان کے درمیان معاہدے پر امریکا کا ردعمل

واشنگٹن: امریکا نے عالمی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف)...

مسلح افواج کو قوم کی حمایت حاصل ہے، آرمی چیف

راولپنڈی: آرمی چیف جنرل عاصم منیر کا کہنا ہے...

ملت ایکسپریس واقعہ : خاتون کی موت کے حوالے سے ترجمان ریلویز کا اہم بیان آگیا

ترجمان ریلویز بابر رضا کا ملت ایکسپریس واقعے میں...

مقبوضہ کشمیر میں بی جے پی کے 3 عہدیدار ہلاک

مقبوضہ کشمیر میں نامعلوم افراد کے حملے میں بھارتیا جنتا پارٹی (بی جے پی) کے تین مقامی رہنما ہلاک ہوگئے۔

کشمیر میڈیا سروس کے مطابق فائرنگ کا واقعہ ضلع کلگام میں پیش آیا جہاں قاضی گند کے علاقے میں مسلح افراد نے بی جے پی کے رہنماؤں کو نشانہ بنایا۔

ہلاک شدگان میں بی جے پی کلگام ڈسٹرکٹ کا جنرل سیکرٹری اور دو دیگر مقامی عہدیدار ہیں جن کی شناخت کر لی گئی ہے۔

حکام کا کہنا ہے کہ فائرنگ کے واقعے میں جنرل سیکرٹری موقع پر ہی ہلاک ہو گیا تھا جب کہ باقی دونوں زخمی اسپتال میں دم توڑ گئے۔

میڈیکل سپرنٹنڈنٹ قاضی گند اسپتال ڈاکٹر عاصمہ نذیر کا کہنا ہے کہ لاشوں کو ضابطے کی کارروائی کے بعد اہل خانہ کے حوالے کر دیا گیا ہے۔

Comments

- Advertisement -