تازہ ترین

انتخابات کے لئے لاشیں گرانا ضروی ہے: بھارتی رہنماؤں کی مبینہ آڈیو کال نے کھلبلی مچا دی

نئی دہلی : پلوامہ حملہ انتخابات کےلیے نریندر مودی کا پائلٹ پروجیکٹ تھا، بی جے پی نے پیسے دے کر بھارتی فوجیوں کا سودا کیا۔

تفصیلات کے مطابق سابق بھارتی فوجی افسر کے بیٹے اور شدت پسند بھارتیہ جنتا پارٹی کے سابق رکن اوی ڈانڈیہ نے مودی سرکار کے پلواما حملے کا پول کھول دیا۔

اوی ڈانڈیہ نے بی جے پی رہنما اور امیت شاہ کی مبینہ آڈیو کال سماجی رابطے کی ویب سائٹس پر شیئر کردی، آڈیو میں راج ناتھ سنگھ کی گفتگو واضح طور پر سنی جاسکتی ہے جس میں کہہ رہے ہیں الیکشن کےلیے لاشیں گرانا ضروری ہے۔

[bs-quote quote=”اڑی حملہ بھی مودی سرکار کے کہنے پر ہوا ہے، بھارتی سیاست دانوں کی مبینہ آڈیو میں انکشاف” style=”style-8″ align=”left”][/bs-quote]

راج ناتھ سنگھ اور امیت شاہ کی مبینہ آڈیو گفتگو میں سنسنی خیز انکشافات ہوئے ہیں، انتخابات میں کامیابی کےلیے لاشیں چاہئیں، چناؤ کو جنگ قرار دے کر پلواما میں بھارتی فوجیوں کو مارنے کےلیے بی جے پی نے جان بوجھ کر دھماکا کروایا ہے۔

مبینہ آڈیو کال میں راج ناتھ سنگھ اور امیت شاہ کو ’اڑی حملہ بھی مودی سرکار کے کہنے پر ہوا ہے‘ کہتے ہوئے سنا جاسکتا ہے۔

عرصہ درازسےجنوبی کشمیر ہمارےکنٹرول میں نہیں، سابق بھارتی را چیف کے تہلکہ خیز انشافات

یاد رہے کہ اس سے قبل بھارتی خفیہ ایجنسی ’را‘ کے سابق سربراہ ایس اے دُلت نے ایک انٹر ویو میں تہلکہ خیز انشافات کرتے ہوئے کہا عرصہ درازسے جنوبی کشمیر ہمارےکنٹرول میں نہیں جوکچھ ہورہاہےوہ ہمارے قابومیں نہیں اور زمینی حقائق ہماری گرفت میں نہیں، اس کا اعتراف بہت سینئرآرمی افسراوراپنےوقت کے آرمی کمانڈرجنرل ہڈانے بھی کیاتھا۔

سابق بھارتی را چیف نے پلوامہ حملے کو انٹیلی جنس کی ناکامی قرار دیتے ہوئے کہا اس قدر بڑی شورش اورحریت پسندی کو فوج کنٹرول نہیں کرسکتی، پاکستان سےبات کئےبغیر کوئی چارہ نہیں۔

پلوامہ حملہ: پیشگی اطلاع کے باوجود مودی حکومت نے فوجی مروائے، بھارتی سماجی کارکن

واضح رہے 19 فروری کو مقبوضہ کشمیر کے ضلع پلوامہ میں کار بم حملے میں42 بھارتی فوجی ہلاک اور متعدد زخمی ہوئے تھے، حملے کے فوری بعد بھارت نے پاکستان پر الزام تراشی کا سلسلہ شروع کردیا تھا۔

بھارتی فوجیوں نے پلواما حملے کا بدلہ لینے کےلیے  کنٹرول لائن کی خلاف ورزی کرتے ہوئے دراندازی کی تھی تاہم پاک فضائیہ نے بروقت کارروائی کی اور بھارتی طیاروں کو بھاگنے پر مجبور کردیا۔ بھارتی طیارے جاتے ہوئے اپنا پے لوڈ جنگل میں گرا کر چلے گئے۔

Comments

- Advertisement -