The news is by your side.

Advertisement

بلوچستان میں اہم فراری کمانڈر نے ہتھیارڈال دیئے

کوئٹہ: خاران میں کالعدم بلوچ لپریشن آرمی کے اہم کمانڈراحمد نوازنے ہتھیار ڈال دیے۔

ترجمان ایف سی کے مطابق کالعدم بی ایل اے کا کمانڈر احمد نواز عرصے سے دہشت گردوں کو تربیت دیتا رہا ہے اور کالعدم بی ایل اے میں بھرتیاں بھی کرواتا تھا۔ اس کے علاوہ احمد نوازبی ایل اے کے کمپس چلاتا تھا۔

اس سلسلے میں خاران کے ایف سی کیمپ میں باقائدہ تقریب منعقد ہوئی جس میں احمد نواز نے ہتھیار ڈال دیئے اور قومی دھارے میں شامل ہوگیا۔

سابق بی ایل اے کمانڈر نے قومی پرچم کو لہرایا اور قومی ترانہ بھی پڑھا، اس موقع پر ایف سی حکام کے علاوہ ضلعی انتظامیہ کے افسران بھی موجود تھے۔

مزید پڑھیں: بلوچستان میں جشن آزدی پر700فراریوں نے ہتھیار ڈال دیئے

اس سے قبل بھی مختلف مواقع پر فراری کمانڈر ہتھیار ڈالتے رہے ہیں ، گزشتہ سال جشن آزدی کےپرمسرت موقع پرسات سوفراری دہشت گردوں نے تائب ہوکرہتھیارڈال دیئے، ہتھیارڈالنےکی تقریب کوئٹہ پولیس لائن میں منعقد ہوئی تھی۔

Comments

comments

یہ بھی پڑھیں