تازہ ترین

پاکستان کو آئی ایم ایف سے 6 ارب ڈالر قرض پروگرام کی توقع

وفاقی وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا ہے کہ...

اسرائیل کا ایران پر فضائی حملہ

امریکی میڈیا کی جانب سے یہ دعویٰ سامنے آرہا...

روس نے فلسطین کو اقوام متحدہ کی مکمل رکنیت دینے کی حمایت کردی

اقوام متحدہ سلامتی کونسل کا غزہ کی صورتحال کے...

الائچی کھائیں، خطرناک بیماری سے جان چھڑائیں

کالی الائچی جسے عام الفاظ میں ‘بڑی الائچی’ کے نام سے بھی پکارا جاتا ہے، اپنے اندر بڑے جادوئی فوائد رکھتی ہے، جس میں سے کچھ اہم درج ذیل ہیں۔

معدے کی صحت کو برقرار رکھنے میں معاون

طبی ماہرین کے مطابق کالی الائچی ہاضمے کی خرابیوں کو درست کرنے اور معدے کے السر سے لڑنے میں مدد دیتی ہے، یہ معدے میں تیزابیت کو بھی کنٹرول میں رکھتی ہے، بھوک کو بہتر بنانے کے ساتھ ساتھ صحت کو برقرار رکھنے میں مدد کرتی ہے۔

دل کے لئے مفید

امراضِ قلب کو دور کرنے اور دل کو صحت مند رکھنے کے لئے کالی الائچی کا استعمال بےحد مفید ہے، ماہرین کے مطابق کالی الائچی سے دل کی دھڑکنوں کو نارمل رکھنے میں مدد ملتی ہے جس سے بلڈ پریشر کنٹرول میں رہتا ہے اور خُون میں کلاٹس کے جمنے کا خدشہ کم ہوجاتا ہے۔

وزن کم کرنے میں مددگار

وزن میں کمی کے لیے بڑی الائچی کا استعمال آزمانے کا ایک مؤثر طریقہ ہے۔ کھانے کے ہاضمے کے ساتھ ساتھ یہ فری ریڈیکلز اور خطرناک لیکوئڈ کے ساتھ جسم سے زہریلے مادوں کو باہر نکالنے میں بھی مدد کرتا ہے۔

کینسر کے خلاف لڑنے میں مددگار

کالی الائچی میں دو قسم کے اینٹی آکسیڈینٹس پائے جاتے ہیں اینٹی آکسیڈینٹس بڑی آنت کے کینسر،چھاتی کے کینسر،جگر کے کینسر اور رحم کے کینسر کے جراثیم سے لڑنے میں مدد دیتے ہیں اور قوتِ مدافعت میں اضافے کا باعث بنتے ہیں۔

Comments

- Advertisement -