تازہ ترین

پاکستان کو آئی ایم ایف سے 6 ارب ڈالر قرض پروگرام کی توقع

وفاقی وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا ہے کہ...

اسرائیل کا ایران پر فضائی حملہ

امریکی میڈیا کی جانب سے یہ دعویٰ سامنے آرہا...

روس نے فلسطین کو اقوام متحدہ کی مکمل رکنیت دینے کی حمایت کردی

اقوام متحدہ سلامتی کونسل کا غزہ کی صورتحال کے...

بھارت میں‌ پھیلنے والی بیماری بلیک فنگس کیا ہے، علامات اور پھیلنے کی ممکنہ وجوہات

نئی دہلی: بھارتی ڈاکٹرز نے بلیک فنگس نامی موذی مرض کے پھیلنے کی ممکنہ وجہ تلاش کرتے ہوئے اس کی علامات اور علاج کے حوالے سے سب کو آگاہ کردیا۔

بھارتی میڈیا رپورٹ کے مطابق ضلع سہارنپور سے تعلق رکھنے والے آنکھوں کے ماہر ڈاکٹر ایس لال نے بتایا کہ لمبے عرصے تک ایک ہی فیس ماسک کا استعمال بلیک فنگس کے پھیلنے کی ممکنہ وجوہات میں سے ایک ہے۔

اپنی بات کو جاری رکھتے ہوئے اُن کا کہنا تھا کہ ’ماسک پر جمع ہونے والی گندگی، جراثیم کی وجہ سے آنکھوں میں فنگس انفیکشن پیدا ہونے کے امکانات بہت زیادہ ہوتے ہیں جبکہ یہ مرض فیس ماسک کیوجہ سے پیدا ہونے والی نمی سے بھی پھیل سکتا ہے‘۔

ممکنہ وجوہات

انہوں نے بتایا کہ  ’انتہائی نگہداشت وارڈ (آئی سی یو) میں زیر علاج کرونا کے مریضوں کو زیادہ وقت کے لیے ماسک لگایا جارہا ہے، جس کی وجہ سے مریض کو سانس کے مسائل کا سامنا ہے، دراصل یہ فنگس پھیلنے کی پہلی وجہ ہے‘۔

مزید پڑھیں: بھارت: کرونا مریضوں کو نئے قہر نے لپیٹ میں لے لیا

ڈاکٹر ایس لال کا کہنا تھا کہ ’ایسا بھی ممکن ہے کہ کرونا مریضوں کو آسٹرائیڈ نامی دوا کی بھاری مقدار دی جارہی ہے، جس کی وجہ سے اُن کی شوگر کی سطح بڑھ رہی ہے، جو انفیکشن کا باعث بن سکتی ہے‘۔

علامت اور نقصان

ڈاکٹر لال نے بتایا کہ فنگس کے انفیکشن کا آغاز ناک سے ہوتا ہے، ناک سے کتھئی یالا ل رنگ کا مواد نکلتا ہے، یہ بلیک فنگس کی ابتدائی علامت ہے، پھر یہ انفیکشن آہستہ آہستہ آنکھوں میں پہنچ جاتا ہے، جس کے بعد آنکھیں میں درد، سرخی بڑھ جاتی ہے اور پھر متاثرہ شخص قوتِ بصارت سے محروم ہوجاتا ہے‘۔

علاج

انہوں نےکہا کہ میڈیکل کالج میں بلیک فنگس کےعلاج کے معقول انتظامات کئے گئے ہیں، مریض کو بروقت طبی امداد فراہم کر کے بڑے نقصان سے بچایا جاسکتا ہے‘۔

شہریوں کے لیے ہدایت

ایک اور ڈاکٹر کیشو سوامی کا کہنا تھا کہ ’فنگس ماحولیات میں پایا جاتا ہے اور بارش کے موسم میں اس کے پھیلنے کے خطرات بڑھ جاتے ہیں‘۔

یہ بھی پڑھیں:  پاکستان میں بھی کورونا مریضوں میں ‘مہلک بلیک فنگس’ کی تشخیص کا انکشاف

انہوں نے کہا کہ جو لوگ کرونا سے صحت یاب ہوئے وہ روزانہ ماسک کو جراثیم کش محلول سے دھو کر دھوپ میں سکھائیں اور پھر اسے استعمال کریں، ایسا کرنے سے وہ بلیک فنگس سے محفوظ رہ سکتے ہیں۔

Comments

- Advertisement -