تازہ ترین

حکومت کا ججز کے خط پر انکوائری کمیشن بنانے کا اعلان

اسلام آباد: وفاقی حکومت نے اسلام آباد ہائی کورٹ...

فوجی عدالتوں سے 15 سے 20 ملزمان کے رہا ہونے کا امکان

اسلام آباد : اٹارنی جنرل نے فوجی عدالتوں سے...

نیا کپتان کون؟ سفارشات چیئرمین پی سی بی کو ارسال

پاکستان کرکٹ ٹیم کا وائٹ بال میں نیا کپتان...

امریکا : ایک اور سیاہ فام کی ہلاکت پر مظاہرے اور لوٹ مار کا سلسلہ جاری

فلاڈیلفیا : امریکا میں پولیس کی گولی سے ایک سیاہ فام شخص کی ہلاکت کے تازہ واقعے کے بعد فلاڈیلفیا میں دوسری رات بھی پرتشدد مظاہرے اور لوٹ مار کے واقعات پیش آئے۔

 امریکی شہر فلاڈیلفیا میں ایک سیاہ فام شخص کی پولیس فائرنگ میں ہلاکت کے بعد پیر کی رات پولیس کے خلاف پرتشدد مظاہرے پھوٹ پڑے۔

امریکا میں صدارتی انتخابات سے ٹھیک چند روز پہلے فلاڈیلیفیا میں پولیس کی گولی لگنے سے ایک سیاہ فام شخص کی موت ہو گئی، جس کے بعد سینکڑوں مشتعل مظاہرین سڑکوں پر نکل آئے، انہوں نے پرتشدد مظاہرے کیے اور متعدد دکانوں کو لوٹ لیا۔

مظاہرین کے احتجاج کے دوران پتھراو سے چار پولیس اہلکاروں سمیت درجنوں افراد  زخمی ہوگئے، پولیس کا دعویٰ ہے کہ ہلاک ہونے والا شخص خنجر سے مسلح تھا جب کہ پولیس نے فوری کارروائی کرتے ہوئے متعدد افراد کو حراست میں لے لیا ہے۔

محکمہ پولیس نے ٹویٹر پر لوگوں کو متنبہ کرتے ہوئے لکھا ہے کہ تقریباً 1000 افراد پر مشتمل ایک بڑا ہجوم کاسٹر اور ارامنگو علاقے میں دکانوں کو لوٹ رہا ہے، اس لیے شہریوں کو مشورہ دیا جاتا ہے کہ وہ اس علاقے میں جانے سے گریز کریں۔

خبروں میں دکھائی جانے والی تصاویر میں دیکھا جا سکتا ہے کہ لوگ فٹ لاکر اسٹور اور دیگر دکانوں کو توڑ کر اس کا سامان لوٹ رہے ہیں۔

خبر رساں ایجنسی کے مطابق مغربی فلاڈیلفیا میں بھی تقریباً 1000 افراد جمع تھے اور پولیس انہیں منتشر کرنے کے لیے لاٹھیاں برسا رہی تھی۔

پنسلوانیا کے گورنر ٹام وولف کے دفتر سے جاری ہونے والے ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ عوام کی حفاظت کرنے اور لوگوں کے پرامن اکٹھا ہونے اور مظاہرے کرنے کے حق کا خیال رکھنے کے لیے شہر میں نیشنل گارڈ کے سینکڑوں جوانوں کو تعینات کر دیا گیا ہے۔

خبر رساں ادارے کے مطابق یہ ویڈیو ایک راہ گیر کی جانب سے بنائی گئی، اس ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ دو پولیس والوں نے سڑک پر جاتے ویلیس نامی ایک شخص پر بندوقیں تانی ہوئی ہیں۔

ویڈیو کے مطابق وہ شخص پولیس والوں کی طرف بڑھتا ہے اور پولیس والے بندوقیں تانے پیچھے کی جانب ہٹتے ہوئے اس سے چاقو پھینکنے کا کہہ رہے ہیں، دونوں پولیس آفیسروں نے اس کے بعد متعدد گولیاں چلائیں جس سے ویلیس کو زمین پر گرتا ہوا دیکھا جا سکتا ہے۔

Comments

- Advertisement -