تازہ ترین

کاروباری شخصیت کی وزیراعظم کو بانی پی ٹی آئی سے ہاتھ ملانے کی تجویز

کراچی: وزیراعظم شہباز شریف کو کاروباری شخصیت عارف حبیب...

وزیراعظم شہباز شریف کی مزار قائد پر حاضری

وزیراعظم شہباز شریف ایک روزہ دورے پر کراچی پہنچ...

ایران کے صدر ڈاکٹر ابراہیم رئیسی دورہ پاکستان مکمل کرکے واپس روانہ

کراچی: ایران کے صدر ڈاکٹر ابراہیم رئیسی دورہ پاکستان...

پاک ایران تجارتی معاہدے پر امریکا کا اہم بیان آگیا

واشنگٹن : نائب ترجمان امریکی محکمہ خارجہ کا کہنا...

انتظار کی گھڑیاں ختم، بلیک پینتھر کا سیکوئل نمائش کیلیے تیار، ٹیزر دیکھیں

2018 میں دھوم مچا دینے والے سپر ہیرو سائنس فکشن فلم بلیک پینتھر کا سیکوئل ’’بلیک پینتھر: واکنڈا فار ایور‘‘ نمائش کے لیے تیار ٹیزر جاری کر دیا گیا ہے۔

مارول اسٹوڈیو نے بلیک پینتھر واکنڈا فار ایور کو آئندہ ماہ 11 نومبر میں دنیا بھر کے سینما گھروں میں نمائش کے لیے پیش کرنے کا اعلان کیا گیا ہے، اس فلم کا سیکوئل 2018 میں بلیک پینتھر کی بلاک بسٹر کامیابی کے بعد ہی کردیا گیا تھا تاہم پہلی فلم کے ہیرو چیڈوک بوسمین کے اگست 2020 میں انتقال کے باعث سیکوئل کی تیاری میں تاخیر ہوئی اور اس تاخیر نے فلم کے شائقین کو بے چین کردیا۔

ٹریلر میں ’بلیک پینتھر‘ کے کردار کو بھی دکھایا گیا ہے، تاہم جھلک سے معلوم نہیں ہوتا کہ ’بلیک پینتھر‘ کا مرکزی کردار کون ادا کر رہا ہے۔ تاہم شوبز اور فیشن میگزین نے اپنی رپورٹ میں دعویٰ کیا ہے کہ سیکوئل فلم میں مرکزی کردار خاتون نے ادا کیا ہے۔

اس رپورٹ کے مطابق سیکوئل میں بلیک پینتھر کا کردار اداکارہ لتیشیا رائٹ ادا کرتی دکھائی دیں گی جنہوں نے پہلی فلم میں ہیرو کی جواں سال بہن شوری کا کردار ادا کیا تھا۔

دو منٹ کے مختصر دورانیے پر محیط اس ٹیزر کی خاص بات پہلی فلم کے ہیرو آنجہانی چیڈوک بوسمین کو خراج تحسین پیش کرنا ہے، چیڈوک بوسمین نے پہلی فلم میں ’بلیک پینتھر‘ کا مرکزی کردار ادا کیا تھا جو کہ فلم میں وسطی افریقہ کی زیر سمندر خیالی بادشاہت ’واکنڈا‘ کے بادشاہ بھی ہوتے ہیں جو اپنی ریاست کو دشمنوں سے بچانے کے لیے ہر وقت جنگ لڑتے دکھائی دیتے ہیں۔

 

سیکوئل کے ٹیزر میں ریاست واکنڈا کے لوگ اپنے سابق آنجہانی بادشاہ بلیک پینتھر کو خراج عقیدت پیش کرتے ہیں جب کہ اس کی جواں سال بہن کو دشمن سے لڑ کر اپنی سلطنت کی حفاظت کرتی نظر آتی ہے۔

سیکوئل میں بھی پہلی فلم کے تقریبا تمام کرداروں کو ہی شامل کیا گیا ہے، تاہم کچھ کرداروں کو حذف کرکے نئے چہرے بھی شامل کیے گئے۔

اس کی ہدایات بھی پہلی فلم کے ڈائریکٹر ریان کوگلر نے ہی دی ہیں جب کہ کیون فیج اور ناتے مورے اس کے پروڈیوسر ہیں۔

Comments

- Advertisement -