The news is by your side.

پاکستان کے خلاف میچ سے قبل نیوزی لینڈ ٹیم کو بڑا دھچکا

کرائسٹ چرچ: پاکستان کے خلاف میچ سے قبل کیویز کو بڑا دھچکا لگا ہے۔

غیر ملکی میڈیا رپورٹ کے مطابق نیوزی لینڈ کے ان فارم بیٹر ڈائرل مچل انجری کے باعث ٹرائی سیریز سے باہر ہوگئے ہیں۔

نیوزی لینڈ کرکٹ بورڈ کی جانب سے جاری بیان کے مطابق پریکس سیشن کے دوران مچل کے دائیں ہاتھ کی انگلی پر گیند جا لگی، ایکسرے رپورٹ کے مطابق ان کی انگلی میں فریکچر ہوا۔

نیوزی لینڈ کرکٹ ٹیم کے فزیو تھراپسٹ نے بتایا کہ مچل کو دو ہفتے آرام کا مشورہ دیا گیا ہے اور ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ میں ان کی شرکت فٹنس سے مشروط کردی گئی ہے۔

یہ بھی پڑھیں: سہ فریقی ٹی 20 سیریز، پاکستان کا فاتحانہ آغاز

 نیوزی لینڈ سہ فریقی ٹی ٹوئنٹی سیریز کا پہلا میچ کل پاکستان کے خلاف کھیلے گا۔

واضح رہے کہ آج پاکستان نے نیوزی لینڈ میں کھیلی جا رہی سہ فریقی ٹی 20 سیریز کا فاتحانہ آغاز کرتے ہوئے افتتاحی میچ میں بنگلہ دیش کو 21 رنز سے شکست دی تھی۔

Comments

یہ بھی پڑھیں