The news is by your side.

Advertisement

بلیک میلنگ کیس: ’ملزم نے شوہر سے صلح کے بہانے زیادتی کی‘‏

راولپنڈی میں پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے خاتون سے زیادتی اور بلیک میل کرنے کے الزام میں 2 افراد کو گرفتار ‏کر لیا۔

متاثرہ خاتون نے الزام عائد کیا تھا کہ وقار نے مجھےگھر سے بےگھر کرا کر 8 روز اپنے پاس رکھا اور مجھے زیادتی ‏کانشانہ بنایا۔

خاتون کے مطابق ملزم مجھے بلیک میل کر رہا ہے جب کہ ملزم شکیل نےشوہرسےصلح کرانےکےبہانےزیادتی ‏کا نشانہ بنایا۔

پولیس کا کہنا ہے کہ متاثرہ خاتون کی درخواست پر سی پی او نے فوری کارروائی کا حکم دیا اور آر اے بازار ‏پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے 2 ملزمان کو گرفتار کر لیا۔

ایس پی پوٹھوہار کا کہنا ہے کہ متاثرہ خاتون کا میڈیکل کرایا گیا ہے اور رپورٹ کی روشنی میں کارروائی آگے ‏بڑھائی جائے گی۔

آراےبازار پولیس نے مقدمہ درج کر کے ملزمان سے تفتیش شروع کر دی ہے۔ کیس سے متعلق شواہد اکٹھے کیے ‏جا رہے ہیں۔

Comments

یہ بھی پڑھیں