الہٰ آباد میں 22 سالہ لڑکی نے مبینہ بلیک میلنگ سے تنگ آکر خودکشی کر لی جس کا مقدمہ درج کر لیا گیا ہے۔
ملزم عامر پرشادی کا جھانسہ دے کر بلیک میلنگ اور نازیبا ویڈیوز بنانے کا الزام لگایا گیا ہے۔
ایف آئی آر متن کے مطابق متاثرہ لڑکی کو ویڈیو وائرل کرنے کی دھمکیاں دی جاتی رہیں اور مقتولہ کی والدہ نے بتایا کہ اہل خانہ رشتہ لے کر گئے مگر ملزم کے والدین نے انکار کر دیا تھا۔
اہلخانہ کے مطابق 14 فروری کو لڑکی نے عامر نامی لڑکے کو ویڈیو کال کر کےخودکشی کر لی۔
لڑکی کے بھائی کی مدعیت میں ملزم عامر اور اس کے والد کے خلاف مقدمہ درج کر لیا گیا ہے۔ پولیس حکام کا کہنا ہے کہ واقعے کی تحقیقات جاری ہیں اور جلد حقائق سامنے لائیں گے۔
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں


