جمعہ, دسمبر 6, 2024
اشتہار

نبی کریم کی شان میں گستاخی : بھارتی مسلمانوں میں غم وغصہ برقرار

اشتہار

حیرت انگیز

احمد آباد کے شاہ عالم درگاہ کے خادم صوبہ خان پٹھان نے کہا ہے کہ نوپور شرما کی جانب سے نبی کریم کی شان میں جو گستاخی کی گئی ہے وہ انتہائی قابل مذمت ہے۔

اس حوالے سے شاہ عالم درگاہ کے خادم صوبہ خان پٹھان نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ گستاخ رسول کو سزا تو اللہ تعالیٰ ہی دے گا، ہم بحیثیت مسلمان اس بیان کی مخالفت اوراحتجاج جاری رکھیں گے۔

انہوں نے کہا کہ احتجاج کرنے کے سبب حکومت ہمیں جیلوں میں ڈال سکتی ہے، ایسے حال میں ہم دعا ہی کرسکتے ہیں اللہ تعالی گستاخ رسول کو عبرتناک سزا دے تاکہ مستقبل میں کوئی دوبارہ شان رسالت مآب کی شان میں گستاخی نہ کرسکے۔

- Advertisement -

شاہ عالم درگاہ کے شاہی امام صدیقی احمد اشرفی نے کہا کہ کسی بھی مذہب کے پیشوا کے متعلق گستاخی کرنا انسانیت کے خلاف ہے، انہوں نے کہا کہ نوپور شرما کی جانب سے کی گئی گستاخی سے مسلمانوں کے جذبات مجروح ہوئے ہیں۔

مقامی باشندہ ساجد شیخ نے کہا کہ ہندوستان میں مختلف مذاہب کے لوگ رہتے ہیں،انہیں یہ سمجھنا چاہیے کہ ایسا کوئی بھی کام نہ کرے جس سے کسی بھی مذہبی جذبات مجروح ہوں۔

انہوں نے کہا کہ جس طرح وسیم رضوی نہ ہندو رہا نہ مسلمان رہا اس کی حالت خراب ہے اور نوپور شرما کی بھی حالت بدتر ہونے والی ہے۔

واضح رہے کہ گزشتہ ماہ بی جے پی کی سابق قومی ترجمان نوپور شرما نے ایک ٹی وی مباحثہ کے دوران شان رسالت میں گستا خانہ جملہ کہا تھا جس کے خلاف ملک کے متعدد ریاستوں کے مختلف علاقوں میں نوپور شرما اور اور بی جے پی کے دہلی کے سابق میڈیا انچارج نوین جندال کے خلاف احتجاج کیا گیا اور ان کے خلاف مقدمات درج کئے گئے تھے۔

اس کے علاوہ دنیا بھر کے مسلم ممالک کی جانب سے جب نوپور شرما کے گستاخانہ جملہ کے خلاف آواز بلند کی گئی اور ان ممالک میں تعینات بھارتی سفیروں کو طلب کرکے احتجاج درج کرایا گیا۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں