تازہ ترین

چین پاکستان معاہدوں کے حوالے سے آئی ایم ایف کا اہم بیان

عالمی مالیاتی ادارے کا کہنا ہے کہ چین پاکستان...

جون تک پی آئی اے کی نجکاری کا عمل مکمل کرلیا جائے گا، وفاقی وزیر خزانہ

کراچی : وزیرخزانہ محمداورنگزیب کا کہنا ہے کہ پی...

حکومت کا ججز کے خط پر انکوائری کمیشن بنانے کا اعلان

اسلام آباد: وفاقی حکومت نے اسلام آباد ہائی کورٹ...

بھارت، شادی میں ملنے والا تحفہ کھلتے ہی دھماکا، دلہا ہلاک

نئی دہلی: بھارتی ریاست اودھیشا میں نوبیاہتا جوڑے کو شادی میں ملنے والا تحفہ زورداد دھماکے سے پھٹ گیا جس کے نتیجے میں دلہا اور اُس کی نانی ہلاک جبکہ دلہن شدید زخمی ہوگئی۔

بھارتی میڈیا کے مطابق ریاست اودھیشا کے شہر بھوبھیشنور کا رہائشی نوبیاہتا جوڑا شادی کے اگلے روز مہمانوں کی جانب سے ملنے والے تحفے کھول رہا تھا کہ ایک تحفہ کھلتے ہی اچانک زور دار دھماکے سے پھٹ گیا۔

پولیس کے مطابق شادی کے اگلے روز دلہن، دلہا اور دیگر عزیزوں اقارب مہمانوں کی جانب سے ملنے والے تحائف کھول رہے تھے کہ اس دوران ایک گفٹ کھلتے ہی زور دار دھماکا ہوا۔

شادی کا دعوت نامہ، بشکریہ اے این آئی

افسران کا کہنا ہے کہ دھماکا اس قدر شدید نوعت کا تھا کہ اُس کے پھٹنے سے دلہا، نانی ہلاک جبکہ دلہن شدید زخمی ہوگئی، کمرے میں موجود دیگر عزیز و اقارب معمولی زخمی ہوئے۔

اہل خانہ کا کہنا ہے کہ دلہا شادی کے اگلے روز دوپہر کے وقت اپنے کمرے سے نکل کر سب کے ساتھ آکر بیٹھا اور اُس نے مسرت کا اظہار کرتے ہوئے شادی میں ملنے والے تمام تحائف منگوا لیے جس کے بعد انہیں کھولنے کا مرحلہ شروع کیا گیا۔

چار کے قریب کھلنے والے تحائف سب نے دیکھے اور دینے والے مہمان کی تعریف کی کہ اسی دوران خوبصورت کاغذ میں لپٹا ہوا ڈبا دلہا نے اٹھایا اور جیسے ہی اُسے کھولا تو زوردار دھماکا ہوا۔

دھماکے کے بعد گھر کا منظر، تصویر بشکریہ اے این آئی

دھماکے کے نتیجے میں زخمی ہونے والے افراد کو فوری طور پر قریبی اسپتال منتقل کیا گیا تاہم دلہا اور اُس کی نانی زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے چل بسے جبکہ دلہن تشویشناک حالت میں انتہائی نگہداشت وارڈ میں داخل ہے۔

پولیس نے جائے وقوعہ سے شواہد اکھٹے کرنے کے بعد سراغ رساں کتوں اور فرانزک ٹیموں کی مدد سے تفتیش کا آغاز کردیا، تفتیشی افسران کا کہنا ہے کہ وہ جلد تحفہ بھیجنے والے شخص کو قانون کی گرفت میں لائیں گے۔

گھر میں موجود نوجوان نے بھارتی میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہا کہ ’دلہا، دلہن اور نانی ساتھ بیٹھ کر تحائف دیکھ رہے تھے جبکہ کمرے میں موجود دیگر افراد اُن سے تھوڑے فاصلے پر بیٹھے تھے جس کے باعث انہیں کم چوٹیں آئیں‘۔


خبر کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں‘مذکورہ معلومات کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہچانے کے لیے سوشل میڈیا پر شیئر کریں۔

Comments

- Advertisement -