تازہ ترین

پاکستان کے بیلسٹک میزائل پروگرام کے حوالے سے ترجمان دفتر خارجہ کا اہم بیان

اسلام آباد : پاکستان کے بیلسٹک میزائل پروگرام کے...

ملازمین کے لئے خوشخبری: حکومت نے بڑی مشکل آسان کردی

اسلام آباد: حکومت نے اہم تعیناتیوں کی پالیسی میں...

ضمنی انتخابات میں فوج اور سول آرمڈ فورسز تعینات کرنے کی منظوری

اسلام آباد : ضمنی انتخابات میں فوج اور سول...

طویل مدتی قرض پروگرام : آئی ایم ایف نے پاکستان کی درخواست منظور کرلی

اسلام آباد: عالمی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف) نے...

بھارت، کیمیکل فیکٹری میں دھماکا، 8 افراد ہلاک متعدد زخمی

نئی دہلی: بھارت کے شہر ممبئی میں واقع کیمیکل فیکٹری میں زوردار دھماکا ہوا جس کے بعد آگ کا شعلہ بلند ہوا اور پھر اُس نے پوری فیکٹری کو اپنی لپیٹ میں لے لیا۔

بھارتی میڈیا رپورٹ کے مطابق دھماکے کے نتیجے میں اب تک 8 ملازمین کے ہلاک ہونے کی تصدیق ہوچکی جبکہ متعدد زخمی بھی ہیں‌، جن کی حالت تشویشناک ہے، فیکٹری کے اندر ملازمین پھنسے ہوئے ہیں جنہیں نکالنے کی کوششیں کی جارہی ہیں۔

دھماکے کے بعد ریسکیو ادارے کے رضا کار اور فائربریگیڈ کے اہلکار جائے وقوعہ پر پہنچے، جنہوں نے زخمیوں کو ریسکیو کر کے فوری طور پر اسپتال منتقل کیا جن میں سے 8 افراد دم توڑ گئے۔

میڈیا رپورٹ کے مطابق زخمیوں کی حتمی تعداد سامنے نہیں آسکی کیونکہ بتایا جارہا ہے کہ فیکٹری کے اندر ملازمین موجود ہیں۔

دھماکے کے بعد لگنے والی آگ کے شعلے آسمان سے باتیں کررہے ہیں جبکہ صورتحال پر قابو پانے کے لیے مزید فائر بریگیڈ کی گاڑیوں کو طلب کرلیا گیا۔ انجینئر کے مطابق المونیم کی شیٹ ٹرانسفارمر کے قریب گری جس کے بعد پاور یونٹ میں آگ بھڑکی اور پھر یہ اسٹور تک پہنچ گئی۔

Comments

- Advertisement -