ہفتہ, فروری 14, 2026
اشتہار

بھارت میں دواساز فیکٹری میں دھماکا، 17 افراد ہلاک

اشتہار

حیرت انگیز

بھارت میں دوا ساز فیکٹری میں دھماکا ہوا جس کے نتیجے میں 17 افرازہلاک ہوگئے۔

بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق ریاست آندھرا پردیش میں دوا ساز فیکٹری میں دھماکا ہوا جس کے نتیجے میں 17 ملازمین ہلاک اور 30 زخمی ہوگئے۔

دواساز فیکٹری میں دھماکا کیمیکل ری ایکٹر میں آگ لگنے کے باعث ہوا، واقعے کی مزید تحقیقات جاری ہیں۔

رپورٹ کے مطابق زخمیوں کو قریبی اسپتالوں میں منتقل کردیا گیا ہے، ایسا لگتا ہے کہ کیمیکل ری ایکٹر میں دھماکا ہوا ہو اور یہ لنچ کے وقت ہوا۔

حکومت نے واقعے کی تحقیقات کا حکم دے دیا۔

واضح رہے کہ گزشتہ سال اناکاپلی ضلع میں ساہتی فارما کے ایک یونٹ میں ری ایکٹر پھٹنے سے آگ بھڑک اٹھی تھی جس کے نتیجے میں 2 افراد ہلاک اور 5 زخمی ہوگئے تھے۔

+ posts

اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں