تازہ ترین

افغانستان میں ٹی 20 میچ کے دوران اسٹیڈیم میں دھماکا

کابل: افغانستان کے دارالحکومت کابل کے انٹرنیشنل کرکٹ اسٹیڈیم میں دھماکے کے نتیجے میں متعدد افراد زخمی ہوگئے۔

افغان میڈیا کے مطابق کابل انٹرنیشنل کرکٹ اسٹیڈیم میں دھماکا اس وقت ہوا جب شپیزا کرکٹ لیگ کا ٹی 20 میچ جاری تھا۔

دھماکے وقت بینڈ عامر ڈریگن اور پامیر زلمی کے درمیان میچ کھیلا جارہا تھا حملے کے وقت اقوام متحدہ کے اہلکار بھی اسٹیڈیم میں موجود تھے تاہم کھلاڑیوں اور دیگر اسٹاف کو محفوظ مقام پر منتقل کردیا گیا ہے۔

شپیزا کرکٹ لیگ 2013 میں افغانستان کرکٹ بورڈ کی جاب سے شروع کی گئی تھی۔

افغان میڈیا کے مطابق مبینہ طور پر طالبان حکومت کی مخالفت کرنے والے آئی ایس گروپ کی جانب سے حملوں میں افغانستان متاثر ہوا ہے۔

واضح رہے کہ دھماکا کابل میں گوردوارہ کارتے پروان کے گیٹ کے قریب ہونے والے دھماکے کے دو دن بعد ہوا ہے۔

اس سے قبل گوردوارے میں ہونے والے دھماکے میں سکھ برادری کے ایک رکن سمیت دو افراد ہلاک ہوئے تھے۔

یاد رہے کہ مئی میں کابل اور شمالی شہر مزار شریف میں ہونے والے بم دھماکوں میں 14 افراد ہلاک اور متعدد زخمی ہوگئے تھے۔

Comments

- Advertisement -