The news is by your side.

Advertisement

چمن میں ایف سی کی پیٹرولنگ گاڑی کے قریب دھماکا، 3 اہلکار زخمی

چمن: گلستان میں ایف سی کی پیٹرولنگ گاڑی کے قریب دھماکے کے نتیجے میں 3 ایف سی اہلکار زخمی ہوگئے۔

تفصیلات کے مطابق چمن کے علاقے گلستان میں ایف سی کی پیٹرولنگ گاڑی کے قریب دھماکے کے نتیجے میں 3 ایف سی اہلکار زخمی ہوگئے، زخمی ایف سی اہلکاروں کو سی ایم ایچ کوئٹہ منتقل کردیا گیا۔

ذرائع کے مطابق دھماکا خیز مواد موٹر سائیکل میں نصب کیا گیا تھا، دھماکے سے ایف سی کی گاڑی کو بھی نقصان پہنچا، ایف سی نے دھماکے کی جگہ کا محاصرہ کرکے شواہد اکٹھے کرنے شروع کردئیے۔

یہ پڑھیں: چمن : عیدگاہ قدیمی مسجد میں دوران نماز زوردار دھماکا، دس افراد زخمی

واضح رہے کہ گزشتہ سال نومبر میں چمن عید گاہ قدیمی مسجد میں دھماکے کے نتیجے میں 10 افراد زخمی ہوگئے تھے۔

مزید پڑھیں: چمن: عبدالرحمان زئی بازار میں دھماکا، 5 افراد زخمی

یاد رہے کہ گزشتہ سال اکتوبر میں چمن کے عبدالرحمان زئی بازار میں دھماکے سے 5 افراد زخمی ہوگئے تھے، ڈپٹی کمشنر قلعہ عبداللہ کا کہنا تھا کہ دھماکا بارودی سرنگ کا ہے۔

Comments

comments

یہ بھی پڑھیں