تازہ ترین

حکومت کا ججز کے خط پر انکوائری کمیشن بنانے کا اعلان

اسلام آباد: وفاقی حکومت نے اسلام آباد ہائی کورٹ...

فوجی عدالتوں سے 15 سے 20 ملزمان کے رہا ہونے کا امکان

اسلام آباد : اٹارنی جنرل نے فوجی عدالتوں سے...

نیا کپتان کون؟ سفارشات چیئرمین پی سی بی کو ارسال

پاکستان کرکٹ ٹیم کا وائٹ بال میں نیا کپتان...

یمن، نومنتخب وزرا کا جہاز اترتے ہی ایئرپورٹ دھماکوں سے گونج اٹھا، 25 جاں‌ بحق

صنعاء: یمن کے شہر عدن کے ایئرپورٹ پر دہشت گردوں نے حملہ کیا جس کے نتیجے میں اب تک 25 افراد کے جاں بحق ہونے کی تصدیق ہوگئی ہے جبکہ مزید ہلاکتوں کا خدشہ ظاہر کیا جارہا ہے۔

خبررساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق عدن کے ہوائی اڈے پر آج اچانک اُس وقت حملہ ہوا جب نو منتخب یمنی حکومت کے وزرا جہاز سے اتر رہے تھے۔سعودی عرب سے عدن واپس پہنچنے والے طیارےمیں وزیر اعظم مائین عبدالمالک،سعودی سفیر اور دیگر اہم شخصیات موجود تھیں۔

پولیس حکام کے مطابق دہشت گردوں نے جہاز پر تین مارٹر گولے فائر کیے جس کے بعد متعدد دھماکوں کی آوازیں سنی گئیں۔ دھماکے میں وزرا اور اہم شخصیات محفوظ رہیں جنہیں حفاظتی مقام پر منتقل کردیا گیا ہے۔

رپورٹ کے مطابق عدن ایئرپورٹ پر حملے کے بعد وہاں آگ بھڑک اٹھی جس پر قابو پانے کے لیے فائر فائٹرز کو طلب کیا گیا۔

حکام نے تصدیق کی کہ حملے کے نتیجے میں اب تک 25 افراد کے جاں بحق ہونے کی تصدیق ہوئی ہے، جو عام شہری یا ایئرپورٹ ملازم تھے۔

مقامی میڈیا نے دھماکے کے بعد کی فوٹیجز جاری کیں ہیں جن میں دیکھا جاسکتا ہے کہ رن وے پر کھڑے جہاز کے علاوہ ایئرپورٹ کے لاؤنچ اور وہاں لگے شیشے بھی ٹوٹے ہیں۔

پولیس اور سیکیورٹی فورسز نے علاقے کو گھیرے میں لے کر وہاں پر ہر قسم کی نقل و حرکت پر پابندی لگا دی ہے، خدشہ ظاہر کیا جارہا ہے کہ دہشت گرد ایئرپورٹ کے اندر موجود ہیں۔

Comments

- Advertisement -