تازہ ترین

علی امین گنڈاپور وفاق سے روابط ختم کر دیں، اسد قیصر

اسلام آباد: رہنما پاکستان تحریک انصاف اسد قیصر نے...

وزیراعظم شہبازشریف کو امریکی صدر جو بائیڈن کا خط، نیک تمناؤں کا اظہار

واشنگٹن: امریکی صدر جو بائیڈن نے وزیر اعظم شہباز...

بابر اعظم کو دوبارہ قومی ٹیم کا کپتان بنانے کا فیصلہ ہو گیا

پاکستان کرکٹ بورڈ نے بابر اعظم کو ایک بار...

چین پاکستان معاہدوں کے حوالے سے آئی ایم ایف کا اہم بیان

عالمی مالیاتی ادارے کا کہنا ہے کہ چین پاکستان...

افغانستان میں دھماکا، 7 افراد جاں بحق

افغانستان کے شہر بلخ میں دھماکا ہوا ہے جس کے نتیجے میں 7 افراد جاں بحق ہوگئے ہیں۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق بلخ میں ایک آئل کمپنی کے ملازمین کو لے جانے والی گاڑی کے صبح سویرے بم کا نشانہ بنایا گیا۔

ترجمان طالبان سیکیورٹی کمانڈ آصف وزیری نے سڑک کے کنارے ہونے والے بم دھماکے میں 7 افراد کے جاں بحق اور 6 لوگوں کے زخمی ہونے کی تصدیق کردی ہے۔

لاشوں اور زخمیوں کو اسپتال منتقل کردیا گیا ہے جب کہ جائے حادثہ کو سیل کرکے تحقیقات شروع کردی گئی ہیں۔

بلخ پولیس ترجمان کا کہنا ہے کہ دہشت گردوں کی جانب سے آج صبح 7 بجے مزار شریف شہر کے ضلع 3 میں سید آباد موڑ کے قریب آئل کمپنی کے ملازمین کی بس کو بم دھماکے کا نشانہ بنایا گیا ہے۔

افغان پولیس کے مطابق ابھی تک کسی گروہ کی جانب سے دھماکے کی ذمے داری قبول نہیں کی گئی ہے۔

Comments

- Advertisement -