تازہ ترین

ایرانی صدر کی مزار اقبال پر حاضری، پھول چڑھائے اور فاتحہ خوانی کی

لاہور: ایران کے صدر ابراہیم رئیسی کی لاہور آمد...

پاک ایران سرحد پر باہمی رابطے مضبوط کرنے کی ضرورت ہے، آرمی چیف

راولپنڈی: آرمی چیف جنرل عاصم منیر کا کہنا ہے...

پی ٹی آئی دورِحکومت کی کابینہ ارکان کے نام ای سی ایل سے خارج

وفاقی حکومت نے پی ٹی آئی دورِحکومت کی وفاقی...

چمن میں دھماکہ‘ ایس ایس پی شہید‘ متعدد زخمی

چمن: کوئٹہ کے سرحدی علاقے چمن میں زوردار دھماکہ ہوا ہے جس میں پولیس کے ایک ایس ایس پی شہید جبکہ  متعدد افراد کے زخمی ہونے کی اطلاع ملی ہے۔

تفصیلات کے مطابق چمن کے علاقے بوغرہ چوک پر شدید نوعیت کا دھماکہ ہوا ہے ‘ دھماکے کے بعد جائے وقوعہ پر فائرنگ کی بھی اطلاعات موصول ہوئی ہیں حادثے میں پولیس کے ایس ایس پی ساجد خان مہمند شہید ہوگئے ہیں۔

ذرائع کے مطابق ایس ایس پی ساجد خان معمول کے مطابق شہر کے گشت پر تھے ‘ دھماکہ اس وقت ہوا جب ان کی گاڑی ایک چیک پوسٹ پر رکی۔ عینی شاہدین کے مطابق ایک شخص جو نزدیک ہی موجود تھا وہ اپنی جگہ سے آگے بڑھا اور دھماکہ ہوگیا۔

SSP Sajid Khan Mohmand
ایس ایس پی ساجد خان کی یادگارتصویر

پولیس ذرائع کے مطابق سانحےمیں پولیس اہلکاروں سمیت متعدد افراد زخمی بھی ہوئے ہیں جن کو نزدیکی اسپتال منتقل کیا جارہا ہے‘ زخمی ہونے والوں میں کچھ کی حالت تشویش ناک ہے۔ امدادی ٹیمیں اور سیکیورٹی اداروں کے اہلکار جائے وقوعہ پر پہنچنا شروع ہوگئے ہیں۔

 دھماکے کےبعد چمن کے سارے اسپتالوں میں ایمرجنسی نافذ کردی گئی ہے اور سیکیورٹی اداروں نے بھی شہر کے اہم مقامات پر سیکیورٹی سخت کرنا شروع کردی ہے۔

بوغرہ ٹاؤن – ماضی میں دہشت گردی کی وارداتیں


گزشتہ سال سیکیورٹی ایجنسیز نے یہاں ایک چھاپہ مار کارروائی کے دوران ایک افغان جاسوس کو گرفتار کیا گیا ‘جس کے بارے میں اطلاعات تھیں کہ وہ بلوچستان میں قتل اور دھماکوں کی کئی وارداتوں کا ماسٹر مائنڈ ہے۔


چمن سے افغان انٹلی جنس ایجنٹ گرفتار، بھاری اسلحہ برآمد


 اس واقعے کے محض دو ہفتے بعد قانون نافذ کرنے والے اداروں نے ایک اور کارروائی کرتے ہوئے یہاں سے ایک مبینہ بھارتی ایجنٹ کو گرفتار کیا جو کہ پاکستان میں غیر قانونی طور پر داخل ہوا تھا۔

پیرا ملٹری فورسز کے ترجمان منظور احمد نے میڈیا بریفنگ میں بتایا تھا کہ اول الذکر شخص افغان شہری ہے اور افغانستان کی خفیہ ایجنسی این ڈی ایس کے لیے کام کرتا ہے اور کوئٹہ اور چمن میں ہونے والی متعدد دہشت گرد کارروائیوں میں شامل ہے۔


یہ خبر لمحہ بہ لمحہ اپ ڈیٹ کی جارہی ہے

Comments

- Advertisement -