تازہ ترین

کاروباری شخصیت کی وزیراعظم کو بانی پی ٹی آئی سے ہاتھ ملانے کی تجویز

کراچی: وزیراعظم شہباز شریف کو کاروباری شخصیت عارف حبیب...

وزیراعظم شہباز شریف کی مزار قائد پر حاضری

وزیراعظم شہباز شریف ایک روزہ دورے پر کراچی پہنچ...

ایران کے صدر ڈاکٹر ابراہیم رئیسی دورہ پاکستان مکمل کرکے واپس روانہ

کراچی: ایران کے صدر ڈاکٹر ابراہیم رئیسی دورہ پاکستان...

پاک ایران تجارتی معاہدے پر امریکا کا اہم بیان آگیا

واشنگٹن : نائب ترجمان امریکی محکمہ خارجہ کا کہنا...

گھانا، سی این جی اسٹیشن پر دھماکا، 7 ہلاک 132 افراد زخمی

اکرا : گھانا کے دارالحکومت میں فلنگ اسٹیشن میں ہونے والے خوفناک دھماکے میں سات افراد ہلاک اور 130 سے زائد زکمی ہو گئے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق سی این جی اسٹیشن میں نامعلوم وجوہات کی بناء پر ہونے والے زور دار دھماکے کے بعد آگ نے پورے علاقے کو گھیرے میں لے لیا۔

ذرائع کے مطابق سی این جی اسٹیشن میں لگنے والی آگ پر قابو پانے کے لیے فائر بریگیڈ کی گاریاں جائے وقوعہ پر پہنچ گئی ہیں اور امدادی کا کاموں کا آغاز کیا جا چکا ہے۔

سی این جی فلنگ اسٹیشن مصروف شاہراہ پر قائم ہے جہاں وقوعہ کے وقت بڑی تعداد میں لوگ موجود تھے جس کے بعد باعث جانی نقصان میں اضافے کا احتمال ہے جب کہ قریب ہی ایک یونیورسٹی بی واقع ہے۔

عینی شاہدین کا کہنا ہے کہ حادثہ شام سات بجے پیش آیا دھماکا اس قدر شدید تھا کہ آگ کا ایک گولہ آسمان کی جانب بڑھتا ہوا دکھائی دیا جس نے دیکھتے ہی پورے فلنگ اسٹیشن اور آس پاس کے علاقے کو اپنی لپیٹ میں لے لیا۔

سیکیورٹی حکام کا کہنا ہے کہ حادثے کی وجہ کا تاحال تعین نہیں کیا جا سکا ہے کیوں کہ ہماری پہلی ترجیح زخمیوں کی مدد کرنا اور دیگر لوگوں کو حادثے کی جگہ سے دور رکھنا ہے۔

خیال رہے 2015 میں بھی گھانا میں اسی طرح کا ایک حادثہ پٹرول پمپ پر بھی پیش آیا تھا جس میں 73 افراد اپنی جانوں سے چلے گئے تھے


اگر آپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اور اگر آپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی وال پر شیئر کریں

Comments

- Advertisement -