تازہ ترین

مسلح افواج کو قوم کی حمایت حاصل ہے، آرمی چیف

راولپنڈی: آرمی چیف جنرل عاصم منیر کا کہنا ہے...

صدرمملکت آصف زرداری سے سعودی وزیر خارجہ کی ملاقات

صدر مملکت آصف علی زرداری سے سعودی وزیر خارجہ...

خواہش ہے پی آئی اے کی نجکاری جون کے آخر تک مکمل کر لیں: وفاقی وزیر خزانہ

اسلام آباد: وفاقی وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا...

وزیراعظم شہباز شریف سے سعودی وزیر خارجہ کی ملاقات

اسلام آباد : وزیراعظم شہبازشریف نے سعودی وزیر...

کابل: آسٹریلوی سفارت خانے کے باہر دھماکا، 14 ہلاک، متعدد زخمی

کابل: افغانستان کے دارالحکومت میں آسٹریلوی سفارت خانے کے قریب خودکش دھماکے کے نتیجے میں 14 ہلاک اور متعدد افراد زخمی ہوگئے۔

غیر ملکی خبررساں ادارے کے مطابق افغانستان کے دارالحکومت میں واقع پی ڈی 10 کے علاقے میں زور دار دھماکا سنا گیا، پولیس حکام کا کہنا ہے کہ خود کش حملہ آور نے خود کو دھماکے سے اڑایا، جس کے نتیجے میں اب تک 14 افراد ہلاک ہوگئے جبکہ مزید ہلاکتوں کا خدشہ ظاہر کیا جارہا ہے۔

افغان میڈیا کے مطابق خودکش حملہ آور نے خود کو ڈپلومیٹک ایریا وزیراکبر خان کے قریب دھماکے سے اڑا لیا، دھماکے کے بعد پولیس اور ریسکیو کی گاڑیاں جائے وقوعہ پر روانہ کردی گئی ہیں۔

پولیس حکام کے مطابق زخمیوں کو ایمبولینسس کے ذریعے قریبی اسپتالوں میں منتقل کردیا گیا جبکہ دھماکے کی ابھی تک کسی گروپ نے ذمہ داری قبول نہیں کی ہے۔

افغان وزیرداخلہ نے واقعے کی تصدیق کرتے ہوئے کہا ہے کہ دھماکے کے نتیجے میں غیر ملکی سفارت خانے کو نشانہ بنانے کی کوشش نہیں کی گئی۔

پڑھیں: کابل: بین الاقوامی فوجی اڈے پرراکٹوں سےحملہ

یاد رہے کہ کابل میں 10 روز قبل ملٹری اکیڈمی کے قریب دھماکا ہوا تھا جس کے نتیجے میں 15 کیڈٹس جاں بحق جبکہ 4 زخمی ہوئے تھے، علاوہ ازیں ستمبر کے ماہ میں ایک مسجد میں دھماکے کے نتیجے میں 6 نمازی شہید ہوئے تھے۔

 

Comments

- Advertisement -