بدھ, دسمبر 4, 2024
اشتہار

افغانستان، مسجد میں دھماکا، 20 افراد جاں بحق، 30 زخمی

اشتہار

حیرت انگیز

کابل : افغانستان کے شہر ہیرات میں خود کش دھماکے سے بیس سے زائد لوگ جاں بحق ہوگئے ہیں جب کہ تیس افراد زخمی ہیں۔

تفصیلات کے مطابق ہیرات میں مسجد کے قریب ہونے والے دھماکے میں بیس سے زائد افراد کے جابحق جب کہ تیس افراد کے زخمی ہونے کی اطلاعات ہیں۔

بین الاقوامی میڈیا کے مطابق آٹھ بجے ہونے والی مسجد کے قریب دھماکے کے بعد فائرنگ کی آواز بھی سنی گئی اور لگتا ہے کہ دستی بم بھی استعمال کیے گئے ہیں۔

- Advertisement -

ریسکیو اداروں نے فوری طور پر جائے وقوعہ پر پہنچ کر امدادی کاموں کا آغاز کردیا ہے اور ہلاک و زخمیوں ہونے والوں کو قریبی اسپتال منتقل کیا گیا جہاں 20 افراد کے جاں بحق ہونے کی تصدیق کردی گئی ہے جب کہ تیس سے زائد زخمی ہیں۔

افغان سیکیورٹی حکام کا کہنا ہے کہ پہلی ترجیح زخمیوں کو طبی امداد پہنچانا ہے جس کے بعد تحقیقات کے عمل کو آگے برھایا جائے گا چنانچہ اب تک دھماکے کی نوعیت اور ذمہ دار کا تعین نہیں کیا جا سکا ہے اور نہ ہی کسی شدت پسند جماعت نے اس حملے کی ذمہ داری قبول کی ہے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں