تازہ ترین

روس نے فلسطین کو اقوام متحدہ کی مکمل رکنیت دینے کی حمایت کردی

اقوام متحدہ سلامتی کونسل کا غزہ کی صورتحال کے...

بیوٹی پارلرز اور شادی ہالز پر فکس ٹیکس لگانے کا فیصلہ

پشاور: خیبرپختونخوا حکومت نے بیوٹی پارلرز اور شادی ہالز...

چمن میں طوفانی بارش، ڈیم ٹوٹ گیا، مختلف حادثات میں 7 افراد جاں بحق

چمن: بلوچستان کے ضلع چمن میں طوفانی بارشوں نے...

ملک کو آگے لے جانے کیلیے تقسیم ختم کرنا ہوگی، صدر مملکت

اسلام آباد: صدر مملکت آصف علی زرداری کا کہنا...

ڈی آئی خان میں نامعلوم افراد کی فائرنگ سے 4 کسٹمز اہلکار شہید

ڈی آئی خان میں نامعلوم افراد کی فائرنگ سے...

پشاورمیں سرکاری ملازمین کی بس میں دھماکہ، 11 جاں بحق متعدد زخمی

پشاور: دہشت گردوں کا ایک اوربزدلانہ وار، سرکاری ملازمین کی بس کے اندرزورداردھماکہ، 11 افراد جاں بحق متعدد زخمی ہوگئے ہیں۔

تفصیلات کئے مطابق آج بروز بدھ خیبرپختونخواہ کے دارالحکومت پشاورمیں خیبرپختونخواپ سیکرٹیریٹ کی بس میں بم دھماکہ ہوا جس کے نتیجے میں 11 افراد جاں بحق جبکہ 30 سے زائد زخمی ہوئے ہیں۔

یہ واقعہ علی الصبح پشاور کے مصرع علاقے صدرمیں سنہری مسجد روڈ پر پیش آیا۔ زخمیوں کو ابتدائی طور پرطبی امداد کے لئے کینٹونمنٹ جنرل اسپتال منتقل کیا گیا بعد ازاں انہیں لیڈی ریڈنگ اسپتال منتقل کیا گیا۔

سانحے میں بس مکمل طور پرتباہ ہوگئی ہے اور ریسکیو ادارے نے بس کو کاٹ کرزخمیوں کو نکالا۔

بس میں بم دھماکے کی سی سی ٹی وی فوٹیج

پولیس ذرائع کے مطابق یہ بس قبائلی علاقے درگئی سے براستہ چارسدہ ہوتی ہوئی پشاور آتی تھی۔ کہا گیا ہے کہ بس میں دھماکہ آئی ای ڈٰی کے ذریعے کیا گیا جسے بس کے اندر رکھا گیاتھا۔

عینی شاہدین کے مطابق دھماکہ اس قدرشدید تھا کہ بس جس مقام پردھماکہ ہوا وہاں سے تقریباً 30 سے 40 فٹ دورجاکرگری۔


دھماکے کے زخمیوں کی حالت ہروقت تشویشناک ہوتی ہے
ڈپٹی میڈیکل سپرنٹنڈنٹ ڈاکٹرصبحانی


لیڈی ریڈنگ اسپتال کے ڈپٹی میڈیکل سپرنٹنڈنٹ ڈاکٹرصبحانی کا کہنا ہے کہ تین خواتین اور ایک بچے سمیت کل 39زخمی اور 11 افراد جاں بحق ہوئے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ جاں بحق ہونے والوں کی شناخت کا عمل جاری ہے اور انہیں ان کے آبائی علاقوں میں جانے کے لئے ایمبولینسیں فراہم کی جارہی ہے۔


جاں بحق ہونے والے افراد کی تعداد پندرہ ہوگئی
وزیراطلاعات خیبرپختونخواہ


صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے خیبرپختونخواہ کے وزیراطلاعات مشتاق غنی کا کہنا ہے کہ 15 افراد جاں بحق ہوئے ہیں جبکہ 30 سے زائد افراد آج کے واقعے میں زخمی ہوئے ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ واقعے کی تفتیش فی الحال ابتدائی مراحل میں ہے لہذا دھماکے کے پیچھے کارفرما عوامل کے بارے میں کچھ بھی کہنا ممکن نہیں۔

وزیراطلاعات کے مطابق وزیراعلیٰ خیبرپختونخواہ کی ہدایت پرزخمیوں کو بھرپورطبی امداد فراہم کی جارہی ہے۔


دھماکہ خیزآئی آئی ڈی بس میں سیٹ کے نیچے رکھی گئی
ایس ایس پی


ایس ایس پی مجید نے اس بات کی تصدیق کی ہے کہ دھماکہ آئی ای ڈی ڈیوائس کے ذریعے کیا گیا ہے، دھماکے میں چار کلو بارودی مواد استعمال کیا گیا تھا۔

ان کا کہنا تھا کہ کھوجی کتوں کی مدد سے بس کی تلاشی لی گئی ہے اورلوگوں کو دوسرے ممکنہ دھماکے کے پیشِ نظرجائے وقوعہ سے دورہٹایا گیا ہے۔

ایس ایس پی مجید کے مطابق پولیس اور دیگر قانون نافذ کرنے والے ادارے جائے وقوعہ پرپہنچ چکے ہیں اور واقعے کے شواہد اکھٹے کیے جارہے ہیں۔


وزیراعظم نوازشریف کی مذمت


وزیراعظم نوازشریف نے واقعے کی مذمت کرتے ہوئے ہدایات جاری کی ہیں کہ زخمیوں کو بھرپورطبی امداد فراہم کی جائے۔

ان کا کہنا تھا کہ دہشت گردوں کو اس بزدلانہ حملے پر سزا ضرور ملے گی اورقصورواروں کو انصاف کے کٹہرے میں لایا جائے گا۔

ان کا کہنا تھا کہ دہشت گردوں کی بزدلانہ کاروائیوں سے دہشت گردی کے خلاف جنگ میں ہمارے حوصلے پسپا نہیں ہوں گے۔

 

Comments

- Advertisement -