The news is by your side.

Advertisement

پشاورمیں کارخانوچیک پوسٹ پردھماکہ، 11 جاں بحق 25 زخمی

پشاور: شہرکے نواحی علاقے جمرود روڈ پرزورداردھماکہ ہواہے جس کے نتیجے میں صحافی سمیت 11 افراد جاں بحق جبکہ 25زخمی ہوگئے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق آج بروزمنگل پشاور کے نواحی علاقے جمرود روڈ پرواقعہ کارخانو چیک پوسٹ پر شدید نوعیت کا دھماکہ ہوا ہے۔

دھماکے کے وقت چیک پوسٹ پرخاصہ دارفورس کے اہلکارموجود تھے اور پولیٹیکل ایجنٹ کے مطابق دھماکے کے نتیجے میں 11 افراد جاں بحق جبکہ 25 سے زائد زخمی ہوگئے ہیں۔

کارخانو دھماکے میں خیبر ایجنسی سے تعلق رکھنے والے مقامی صحافی محبوب آفریدی بھی اپنی جان کی بازی ہارگئے۔

محبوب آفریدی باڑہ کے علاقے میں رہائش پذیر تھے اور دھماکے کے وقت اپنی پیشہ ورانہ ذمے داریوں کی ادائیگی کے لئے فیلڈ میں موجود تھے۔

محبوب آفریدی کی یادگار تصویر

ابتدائی تحقیقات کے مطابق ایک نامعلوم شخص چیک پوسٹ کے پاس موٹرسائیکل کھڑی کرکے چلا گیا جو کہ چند لمحوں بعد دھماکے سے پھٹ گئی۔

پم ڈسپوزل یونٹ کے مطابق کارخانو بلاسٹ میں 14 سے 17 کلو گرام دھماکہ خیز مواد استعمال کیا گیا ہے۔

ریسکیو ادارے کے اہلکاروں کی بڑی تعداد جائے وقوعہ پر پہنچ گئی ہے اور زخمیوں کوحیات آباد میڈیکل کمپلکس منتقل کیا جارہا ہے۔

دھماکےکے نتیجے میں چیک پوسٹ پر موجود متعدد گاڑیوں کو نقصان پہنچا ہے اور کچھ میں ابھی بھی آگ لگی ہوئی ہے اور چیک پوسٹ سے ملحقہ بازاربند کردیا گیا ہے۔


دھماکے کے فوراً بعد کے مناظر


سیکیورٹی فورسزنے علاقےکو گھیرے میں لےلیا ہے اورامدادی کاروائیاں کی جارہی ہیں۔

ریسکیوذرائع کا کہنا ہے کہ دھماکے کے نتیجے میں جانی نقصان بڑھنے کا امکان ہے۔

Comments

comments

یہ بھی پڑھیں