جمعہ, فروری 7, 2025
اشتہار

کوئٹہ، دھماکے میں ایک شخص جاں بحق اور ایک زخمی

اشتہار

حیرت انگیز

کوئٹہ : رہائشی کمرے میں دھماکے کے نتیجے میں ایک شخص جاں بحق جب کہ دوسرا شخص جھلس کر شدید زخمی ہوگیا ہے جنہیں سول اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق کوئٹہ شہر کے وسطی علاقے شالدرہ میں حاجی غیبی روڈ پر ایک رہائشی کمرے میں دھماکے کی وجہ سے ایک شخص جاں بحق اور دوسرا شدید زخمی ہو گیا ہے جنہیں قریبی اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔

ذرائع کے مطابق رہائشی کمرہ دو مزدوروں کے زیرِ استعمال تھا جنہوں نے ہیٹر جلانے کے لیے ماچس جلائی تو زوردار دھماکہ ہو گیا جس کے باعث کمرہ مکمل طور پر تباہ ہو گیا جب کہ افسوسناک واقعہ میں طارق نامی مزدور جاں بحق اور دوسرا بری جھلس گیا ہے۔

جاں بحق مزدور کی نعش اور زخمی مزدور کو سول ہسپتال کوئٹہ منتقل کردیا گیا ،دونوں کا تعلق پنجاب سے بتایا گیا ہے جن کے اہلِ خانہ کو آگاہ کر دیا گیا ہے جب کہ جاں بحق مزدور کی میت آبائی گاؤں روانہ کردی گئی ہے۔

پولیس حکام کا کہنا ہے کہ دھماکہ لیکج کے باعث کمرے میں گیس بھرجانے کے باعث ہوا ،موسم سرما میں ایسے واقعات میں اضافہ ہوجاتا ہے جس کے لیے عوام کو احتیاطی تدابیر اختیار کرنے کی ہدایات کی جاتی ہیں۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں