کوئٹہ:بلوچستان کے صوبائی دارالحکومت کوئٹہ میں دھماکہ ہوا ہے جس کے نتیجے میں پانچ سیکیورٹی اہلکارشہید ہوگئے ہیں۔
تفصیلات کے مطابق آج بروز پیر کوئٹہ کے علاقے مارگٹ میں سیکیورٹی اہلکاروں کو بم حملے کا نشانہ بنایا گیا ہے۔
دھماکے کے نتیجے میں اب تک موصول ہونے والی اطلاعات کے مطابق پانچ سیکیورٹی اہلکارشہید اوردو زخمی ہوئے ہیں، زخمیوں کو طبی امداد کے لئے اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔
- Advertisement -
حادثے کے بعد قانون نافذ کرنے والے اداروں کے اہلکاروں کی بڑی تعداد جائے وقوعہ پرپہنچ گئی ہے اور شواہد کی تلاش جاری ہے، تاحال دھماکے کی نوعیت کا تعین نہیں کیا جاسکا ہے۔