The news is by your side.

Advertisement

راولپنڈی میں دھماکا، 17 افراد زخمی، 3 کی حالت تشویشناک

راولپنڈی: صوبہ پنجاب میں دستی بم دھماکے کے نتیجے میں 17 افراد زخمی ہوگئے جبکہ تین افراد کی حالت تشویش ناک ہے، وزیراعلیٰ نے واقعے کا نوٹس لے لیا۔

تفصیلات کے مطابق پنجاب کے شہر راولپنڈی میں تھانہ گنج منڈی کے سامنے دستی بم دھماکا ہوا ہے۔ واقعے کے فوری بعد قانون نافذ کرنے والے ادارے حرکت میں آگئے، پولیس افسران جائے وقوع پر پہنچ کر جائزہ لے رہے ہیں۔

بم ڈسپوزل اسکواڈ سمیت دیگر متعلقہ انتظامیہ بھی موقع پر پہنچ کر حالات کا جائزہ لے رہے ہیں۔

وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار نے تھانہ گنج منڈی کے قریب دھماکے کا نوٹس لے کر تحقیقات کا حکم دے دیا، آر پی او راولپنڈی سے رپورٹ بھی طلب کرلی گئی۔

رحیم یار خان میں دھماکہ، 4افراد جھلس کر زخمی

ان کا کہنا تھا کہ ذمہ داروں کا تعین کر کے قانون کی گرفت میں لایا جائے، تحقیقات کا حکم دے دیا گیا ہے، زخمیوں کو علاج کی بہترین سہولتیں فراہم کی جائیں۔

قبل ازیں پنجاب کے شہر رحیم یار خان میں واقع نجی اسپتال میں سلنڈر پھٹنے کے باعث تباہی پھیل گئی اور عمارت کے شیشے ٹوٹ گئے۔ سلنڈر دھماکے کی وجہ سے اسپتال کے مختلف وارڈ میں خوفناک آگ بھڑک اٹھی جبکہ چار افراد جھلس کر زخمی ہوگئے، جنہیں طبی امداد کی فراہم کی جارہی ہے۔

Comments

یہ بھی پڑھیں