تازہ ترین

ایرانی صدر ابراہیم رئیسی کی کراچی آمد، مزرا قائد پر حاضری

کراچی: پاکستان کے تین روزہ سرکاری دورے پر موجود...

ایرانی صدر کی مزار اقبال پر حاضری، پھول چڑھائے اور فاتحہ خوانی کی

لاہور: ایران کے صدر ابراہیم رئیسی کی لاہور آمد...

پاک ایران سرحد پر باہمی رابطے مضبوط کرنے کی ضرورت ہے، آرمی چیف

راولپنڈی: آرمی چیف جنرل عاصم منیر کا کہنا ہے...

پی ٹی آئی دورِحکومت کی کابینہ ارکان کے نام ای سی ایل سے خارج

وفاقی حکومت نے پی ٹی آئی دورِحکومت کی وفاقی...

امریکا میں گرجا گھر کے قریب زوردار دھماکا، بڑی تباہی

نیویارک: امریکا میں کرسمس کے موقع پر علی الصبح گرجا گھر کے قریب زوردار دھماکا ہوا جس کے نتیجے میں قریبی عمارتیں اور گاڑیوں کے شیشے ٹوٹ گئے۔

بین الاقوامی میڈیا رپورٹ کے مطابق امریکی ریاسٹ ٹینیسی کے شہر نیش ویل میں واقع ایس ٹی چرچ اور کامرس ایس ٹی کے قریب ایک گاڑی میں زور دار دھماکا ہوا۔

پولیس کے مطابق گاڑی میں نصب بارودی مواد کا دھماکاجمعے کی صبح مقامی وقت کے مطابق  6 بج کر 40 منٹ کے قریب ہوا۔ ابتدائی اطلاعات کے مطابق تین معمولی زخمیوں کو قریبی اسپتال منتقل کیا گیا۔

دھماکے کے بعد فائر بریگیڈ اور پولیس جائے وقوعہ پر پہنچی اور ریسکیو کا کام کیا جبکہ سیکیورٹی فورسز نے علاقے کو سیل کر کے شواہد اکھٹے کرلیے۔

محکمہ داخلہ نے دھماکے کی تحقیقات کے لیے امریکا کی خفیہ ایجنسی ایف بی آئی سے مدد حاصل کرلی۔ ایف بی آئی اور انسداد دہشت گردی فورس نے تحقیقات شروع کردیں مگر ابھی تک کوئی حتمی رپورٹ سامنے نہیں آسکی۔

شہریوں نے آسمان پر سیاہ دھوئیں کے بادل دیکھے جبکہ یہ اس قدر زور دار تھا کہ آواز دور دراز علاقوں تک سنی گئی۔

ایف بی آئی اور اے ٹی ایف کے افسران نے مشترکہ پریس کانفرنس کی اور بتایا کہ ’دھماکے کو دہشت گردی کہنا قبل ازوقت ہوگا، ہم اس معاملے کی ہر زوایے سے تحقیقات کررہے ہیں، جیسے ہی کوئی بات سامنے آتی ہے سب کو آگاہ کیا جائے گا‘۔

امریکی میڈیا رپورٹ کے مطابق دھماکے کے نتیجے میں بڑی تباہی ہوئی اور ہلاکتوں کا بھی خدشہ ہے۔

Comments

- Advertisement -