The news is by your side.

Advertisement

پلواما میں بھارتی فوج کی گاڑی کے قریب دھماکا، 2 اہلکار ہلاک، 19 زخمی، 8 کی تشوشناک حالت

سری نگر: مقبوضہ کشمیر میں بھارتی فوج کی گاڑی کے قریب بارودی سرنگ کا دھماکا ہوا جس کے نتیجے میں دو اہلکار ہلاک اور 19 زخمی ہوگئے۔

کشمیر میڈیا سروس کی رپورٹ کے مطابق مقبوضہ کشمیر کے ضلع پلوامہ میں بھارتی فوج کا دستہ (44راشٹریا رائفل) وین آری ہال کے علاقے سے گزر رہی تھی کہ اچانک زوردار دھماکا ہوا جس کے نتیجے میں گاڑی تباہ ہوئی۔

رپورٹ کے مطابق دھماکے کے نتیجے میں 21 بھارتی فوجی زخمی ہوئے جنہیں چھاؤنی اسپتال منتقل کیا گیا البتہ اُن میں سے دو سپاہی زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے دم توڑ گئے۔ ہلاک ہونے والے بھارتی فوجیوں کی شناخت امر جیت کمار اور بادل سنگھ کے ناموں سے ہوئی۔

مزید پڑھیں: مقبوضہ کشمیر میں فائرنگ، 2 کشمیری نوجوان شہید

یہ بھی پڑھیں: وزیراعظم کی بھارت کو پلواماحملے کی تحقیقات کی پیش کش

رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ 19 زخمیوں میں سے 8 اہلکاروں کی حالت تشویشناک ہے، ڈاکٹر شدید زخمی ہونے والے فوجیوں کو بچانے کی کوشش کررہے ہیں۔بھارتی فوج نے دھماکے کے بعد جائے وقوعہ کے قریب علاقے میں محاصرہ کر کے سرچ آپریشن کا آغاز کردیا۔

یاد رہے کہ 17 فروری کو  مقبوضہ کشمیر پلواما میں بھارتی فوج کے ایک قافلے کو نشانہ بنایا گیا تھا، جس میں 46 فوجی ہلاک ہو ئے تھے بھارت نے بغیر کسی ثبوت کے واویلا مچاتے ہوئے پاکستان پر الزام عائد کردیا تھا۔

بعد ازاں بھارتی فوج نے ضلع پلواما میں آپریشن کے نام پر بربریت کا مظاہرہ کرتے ہوئے گیارہ کشمیری نوجوانوں کو شہید کردیا تھا جبکہ مسلمانوں کو املاک کو بھی نذر آتش کیا گیا تھا۔

Comments

comments

یہ بھی پڑھیں