تازہ ترین

فوجی عدالتوں سے 15 سے 20 ملزمان کے رہا ہونے کا امکان

اسلام آباد : اٹارنی جنرل نے فوجی عدالتوں سے...

نیا کپتان کون؟ سفارشات چیئرمین پی سی بی کو ارسال

پاکستان کرکٹ ٹیم کا وائٹ بال میں نیا کپتان...

وفاقی حکومت نے آٹا برآمد کرنے کی اجازت دے دی

وفاقی حکومت نے برآمد کنندگان کو آٹا برآمد کرنے...

ارفع کریم ٹاور دھماکا، ہلاکتوں کی تعداد 28 ہو گئی، 53 زخمی

لاہور: فیروزپورروڈپرارفع کریم ٹاور کے قریب خود کش دھماکے میں 28 افراد جاں بحق جب کہ 53زخمی ہوگئے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق پنجاب کے دارالحکومت لاہورمیں فیروزپور روڈ پر ارفع کریم ٹاور کے قریب زور دار دھماکے میں اب تک کی اطلاعات کے مطابق28 افراد جاں بحق اور 53 زخمی ہو گئے ہیں جنہیں مختلف اسپتالوں میں طبی امداد دی جا رہی ہیں چند زخمیوں کی تشویشناک صورت حال کے باعث ہلاکتوں میں خدشے کا اظہار کیا جا رہا ہے۔

عینی شاہدین کا بیان 


عینی شاہدین کے مطابق دھماکا اتنا روز دار تھا کہ دور دور تک سنی گئی اس آواز سے لوگ خوف زدہ ہوگئے جب کہ جائے وقوعہ کے اطراف کان پڑی آزایں سنائی دے رہی تھیں دھماکے سے جانی نقصان کے علاوہ ایک کار، ڈمپر اور چند موٹر سائیکلوں کو بھی نقصان پہنچا۔

دھماکے کی اطلاع ملتے ہی پولیس نے جائے وقوعہ پر پہنچ کر علاقے کو گھیرے میں لے لیا جب کہ ریسکیو اداروں نے امدادی کارروائیاں شروع کردیں اور زخمیوں کو اتفاق ، جنرل اور جناح اسپتال چار مختلف اسپتالوں تک پہنچایا جہاں پہلے ایمرجنسی نافذ کردی گئی تھی۔

اسپتالوں میں ایمرجنسی نافذ 


، ترجمان پنجاب حکومت کے مطابق جنرل اسپتال میں 29 ، جناح اسپتال میں 9، اتفاق اسپتال میں 18 اورسروسزاسپتال میں ایک زخمی کو لایا گیا ہے جن میں سے 8 افراد کی حالت تشویشناک ہے جب کہ اب تک 26 افراد کے جاں بھق اور 57 کے زخمی ہونے کی اطلاعات ہیں جن میں 9 پولیس اہلکار بھی شامل ہیں۔

دھماکا کس وقت ہوا 


دھماکہ اس وقت ہوا جب ایل ڈی اے ٹیم تجاوزات کیخلاف آپریشن میں مصروف تھی اور پرانی سبزی منڈی میں ایل ڈی اے ٹیم اور پولیس اہلکار موجود تھے یہی وجہ ہے کہ ہل؛اک ہونے والوں 7 پولیس اہلکار بھی شامل ہیں جب 5 پولیس اہلکار زخمی حالت میں اسپتال میں زیر علاج ہیں۔

پولیس حکام کا کہنا ہے کہ فیروز پور روڈ پر دھماکا خودکش تھا اور بظاہر ایسا لگتا ہے کہ پولیس اہلکاروں کو ٹارگٹ کیا گیا ہے ہم نے جائے وقوعہ سے شواہد اکٹھے کرلیے ہیں جس کے لیے سراغ رساں کتوں کی بھی مدد لی جا رہی ہے جب کہ ابھی تک کسی انتہا پسند جماعت نے دھماکے کی ذمہداری قبول نہیں کی ہے۔

ترجمان آئی ایس پی آر کا اظہارِ افسوس 


ترجمان آئی ایس پی آر نے دہشت گردی کلے واقعے کی مذمت کرتے ہوئے قیمتی جانوں کی ضیاع پر اظہار افسوس کرتے ہوئے بتایا کہ پاک فوج کے دستے جائے وقوعہ پر پہنچ گئے ہیں اور امدادی کاموں میں مصروف ہیں اور پولیس اور مقامی انتظامیہ کے ساتھ ہر قسم کا تعاون کر رہے ہیں۔

وزیر صحت سلمان رفیق کی اے آر وائی نیوز سے گفتگو 


وزیرصحت پنجاب سلمان رفیق نے اے آر وائی نیوز سے گفتگو کرتے ہوئے کہنا تھا کہ دھماکے میں جاں بحق ہونے والوں کی تعداد 28 ہو گئی ہے جب کی زخمیوں کی تعداد 55 تک پہنچ گئی ہے  جب کہ زخمیوں میں کچھ کی حالت تشویشناک ہے، غیر حاضر اسپتال عملے کو فوری طور پر اسپتال طلب کر لیا گیا ہے۔

دوسری جانب ترجمان پنجاب حکومت ملک احمد خان نے اے آر وائی نیوز سے گفتگو کرتے ہوئے تصدیق کی ہے کہ ارفع کریم ٹاور کے قریب پرانی عمارتوں کو مسمار کیا جارہا تھا، عمارت گرانے کے دوران واقعہ پیش آیا۔

وزیراعظم نواز شریف کی مذمت 


وزیراعظم نواز شریف نے لاہور دھماکے کی مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ زخمیوں اور جاں بحق افراد کے غم میں برابر کے شریک ہے، زخمیوں اور شہدا کی درجات کی بلندی کیلئے دعاگو ہوں جبکہ زخمیوں کے بہترین علاج کی بھی ہدایت کردی ہے۔

آرمی چیف کا اظہارِ افسوس 


آرمی چیف جنرل قمر باجوہ نے لاہوردھماکے میں انسانی جانوں کے ضیاع پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے شہید افراد کے اہلِ خانہ سے تعزیت کی اور پاک فوج فوری طور پرریسکیو اور ریلیف کاموں میں حصہ لینے کی ہدایت کی جس کے بعد پاک فوج کے جوان جائے وقوعہ پر پہنچ  گئے اور امدادی کاموں کا آغاز کردیا۔


اگر آپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اور اگر آپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی فیس بک وال پر شیئر کریں۔

Comments

- Advertisement -