تازہ ترین

روس نے فلسطین کو اقوام متحدہ کی مکمل رکنیت دینے کی حمایت کردی

اقوام متحدہ سلامتی کونسل کا غزہ کی صورتحال کے...

بیوٹی پارلرز اور شادی ہالز پر فکس ٹیکس لگانے کا فیصلہ

پشاور: خیبرپختونخوا حکومت نے بیوٹی پارلرز اور شادی ہالز...

چمن میں طوفانی بارش، ڈیم ٹوٹ گیا، مختلف حادثات میں 7 افراد جاں بحق

چمن: بلوچستان کے ضلع چمن میں طوفانی بارشوں نے...

ملک کو آگے لے جانے کیلیے تقسیم ختم کرنا ہوگی، صدر مملکت

اسلام آباد: صدر مملکت آصف علی زرداری کا کہنا...

ڈی آئی خان میں نامعلوم افراد کی فائرنگ سے 4 کسٹمز اہلکار شہید

ڈی آئی خان میں نامعلوم افراد کی فائرنگ سے...

بلوچستان یونی ورسٹی کے نزدیک دھماکہ ، دو پولیس اہلکار شہید متعدد افراد زخمی

کوئٹہ: بلوچستان یونی ورسٹی کے نزدیک دھماکے میں دوپولیس اہلکار شہید جبکہ متعدد افراد زخمی ہوگئے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق منیر مینگل روڈ پر واقع بلوچستان یونی ورسٹی کی پارکنگ میں دھماکہ ہوا ہے جس میں دو پولیس ا ہلکار شہید جبکہ متعدد افراد کے زخمی ہونے کی اطلاع ملی ہے۔

اے آروائی نیوز کے بیورو چیف کوئٹہ، شاہد رند کے مطابق دھماکے میں پولیس موبائل کو نشانہ بنایا گیا تھا جس کے نتیجے میں پولیس کے دو اہلکار شدید زخمی ہوئے جو کہ اسپتال پہنچ کر دم توڑ گئے۔

ذرائع کےمطابق دھماکے کے وقت پارکنگ میں طلبہ اور یونی ورسٹی اسٹاف کی اچھی خاصی تعداد موجود تھی۔

پولیس اور ریسیکیو اہلکار جائے وقوعہ پر پہنچ چکے ہیں اور زخمیوں کو سول اسپتال منتقل کیا جارہا ہے۔

پولیس اور دیگر قانون نافذ کرنے والے اداروں نے جائے وقوعہ کو گھیرے میں لے لیا ہے اور تحقیقات شروع کردی ہیں۔

منیر مینگل روڈ پر بلوچستان یونی ورسٹی کا مرکزی دروازہ ہے اور یہ سریاب روڈ کے ساتھ ملحقہ ہے جو کہ کوئٹہ کا ایک انتہائی مصروف علاقہ ہے۔

واضح رہے کہ کوئٹہ میں ایسی صورتحال سے نمٹنے کی صورتحال صرف سول اسپتال اور بولان میڈیکل کمپلیکس میں موجود ہیں اورماضی میں دیکھا گیا ہے کہ دھماکے کے زخمیوں کو ان دونوں اسپتالوں میں ابتدائی طبی امداد دے کر کمبائنڈ ملٹری اسپتال منتقل کردیا جاتا ہے۔

Comments

- Advertisement -