تازہ ترین

پاکستان کو آئی ایم ایف سے 6 ارب ڈالر قرض پروگرام کی توقع

وفاقی وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا ہے کہ...

اسرائیل کا ایران پر فضائی حملہ

امریکی میڈیا کی جانب سے یہ دعویٰ سامنے آرہا...

روس نے فلسطین کو اقوام متحدہ کی مکمل رکنیت دینے کی حمایت کردی

اقوام متحدہ سلامتی کونسل کا غزہ کی صورتحال کے...

کوئٹہ،سریاب روڈ پر دھماکہ،چار ایف سی اہلکار زخمی

کوئٹہ : سریاب روڈ پر ریموٹ کنٹرول ڈیوائس کے ذریعے کیے گئے دھماکے کے نتجیے میں 4 ایف سی اہلکار سمیت 6 افراد شدید زخمی ہو گئے،ایک ایف سی اہلکار کی حالت نازک بتائی جا تی ہے۔

تفصیلات کے مطابق سریاب روڈ پر قانون نافذ کرنے والے ادارے کی گاڑی کو بم دھماکے سے نشانہ بنانے کی کوشش کی گئی ہے دھماکہ عین اس وقت کیا گیا جب فیڈرل کانسٹبلری کی گاڑی معمول کی گشت پر تھی،دھماکے کے نتیجے میں چار ایف سی اہلکار شدید زخمی ہو گئے جب کہ دھماکے کی زد میں آکر 2 راہگیر بھی زخمی ہوئے ہیں،زخمیوں کو فوری طور پر قریبی اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔

اسپتال انتظامیہ کا کہنا ہے کہ بم دھماکے میں زخمی ہونے والے 6 افراد میں 4 کا تعلق قانون نافذ کرنے والے ادارے ایف سی سے ہے،4 ایف سی جوانون میں  سے ایک ایف سی اہلکار کی حالت نہایت تشویشناک ہے،تمام زخمیوں کو ہر ممکن  طبی امداد دی جا رہی ہے۔

ذرائع کے مطابق دھماکے کے فوری بعد سیکیورٹی اداروں نے علاقے کو گھیرے میں لے کر سرچ آپریشن شروع کر دیا، سیکیورٹی حکام کا کہنا ہے کہ ابتدائی شوہد اکھٹے کر لیے ہیں جن سے اندازہ ہو تا ہے کہ دھماکہ ریموٹ کنٹرول دیوائس کے ریعے کیا گیا تا ہم حتمی رائے تحقیقات کے مکمل ہونے کے بعد ہی دی جا سکے گی۔

وزیر اعلیٰ بلوچستان ثناء اللہ زہری نے واقعہ کی سخت الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے محکمہ صحت کو زخمیوں کو ہر ممکن سہولت دینے  اور طبی امداد میں کسی قسم کی کوتاہی نہ برتنے کی ہدایت کی ہے ،انہوں نے کہا کہ اس وقت ہم وار زون میں ہیں جہاں ایسے واقعات رونما ہونے کا خدشہ ہمیشہ رہتا ہے۔

 

Comments

- Advertisement -