تازہ ترین

حکومت کا ججز کے خط پر انکوائری کمیشن بنانے کا اعلان

اسلام آباد: وفاقی حکومت نے اسلام آباد ہائی کورٹ...

فوجی عدالتوں سے 15 سے 20 ملزمان کے رہا ہونے کا امکان

اسلام آباد : اٹارنی جنرل نے فوجی عدالتوں سے...

کابل میں اقوام متحدہ کی گاڑی پر خودکش دھماکا، ایک شخص ہلاک، 5 افراد زخمی

کابل: افغانستان کے دارالحکومت میں دھماکا ہوا جس کے نتیجے میں ایک شخص ہلاک اور 5 زخمی ہوگئے۔

غیرملکی خبررساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق افغان صوبے کابل میں دھماکے کے نتیجے میں ایک شخص جاں بحق اور 5 زخمی ہوگئے، دھماکے میں اقوام متحدہ کی گاڑی کو نشانہ بنایا گیا۔

افغان میڈیا کے مطابق دھماکے میں ہلاک اور زخمیوں کو فوری اسپتال منتقل کردیا گیا جہاں زخمیوں کو طبی امداد کی فراہمی جاری ہے۔

افغان وزارت داخلہ کے ترجمان نصرت رحیمی نے تصدیق کی کہ دھماکے میں اقوام متحدہ کی گاڑی کو نشانہ بنایا گیا، دھماکے سے 5 افراد زخمی ہوئے ہیں۔

افغان میڈیا کے مطابق حملے کی ذمہ داری فوری طور پر کسی شدت پسند تنظیم کی جانب سے قبول نہیں کی گئی ہے۔

مزیدپڑھیں: افغان طالبان نے عافیہ صدیقی کی رہائی کا مطالبہ کردیا

دوسری جانب افغان عہدیدار کا کہنا ہے کہ وسطی صوبے میں طالبان باغیوں کی جانب سے ایک چوکی پر حملہ کیا گیا ہے جس کے نتیجے میں 8 افغان فوجی ہلاک ہوئے ہیں۔

افغان صوبے دیوکنڈی صوبے کے گورنر انور رحمتی کے مطابق حملے کے مقام پر فائرنگ کا تبادلہ جاری رہا اور 4 فوجی زخمی بھی ہوئے۔

انہوں نے کہا کہ علی الصبح کمان ضلع کے کجران علاقے میں جھڑپوں میں 20 جنگجو ہلاک ہوئے۔

رپورٹ کے مطابق ترجمان طالبان قاری یوسف احمدی نے چیک پوائنٹ پر حملے کی ذمہ داری قبول کرلی ہے۔

واضح رہے کہ افغانستان کے زیادہ تر صوبوں‌ میں طالبان کا قبضہ ہے اور طالبان کی جانب سے بم دھماکوں میں افغان فورسز کو نشانہ بنایا جاتا ہے۔

Comments

- Advertisement -