بدھ, مئی 14, 2025
اشتہار

ایران میں جنرل قاسم سلیمانی کے مقبرے کے قریب دھماکے، 103 افراد جاں بحق

اشتہار

حیرت انگیز

ایران میں جنرل قاسم سلیمانی کے مقبرے کے قریب دو زوردار دھماکے ہوئے جس کے نیتجے میں 103 سے زائد افراد جاں بحق اور درجنوں زخمی ہوگئے۔

خبر رساں ایجنسی رائٹرز نے ایران کی سرکاری میڈیا کا حوالہ دیتے ہوئے بتایا کہ قبرستان میں جنرل قاسم سلیمانی کی برسی کے موقع پر منعقدہ تقریب کے قریب دو دھماکے ہوئے۔

ایران کی سرکاری میڈیا کے مطابق کرمان میں یکے بعد دیگرے دو دھماکے ہوئے جس میں اب تک 103 افراد جاں بحق اور درجنوں زخمی ہیں۔

اب تک اس بات کی تصدیق نہیں ہو سکی کہ دھماکے خودکش تھے یا گیس لیکیج کے باعث ہوئے۔

جنرل قاسم سلیمانی کی برسی کیلیے منعقدہ تقریب میں لوگوں کی بڑی تعداد موجود تھی جس کے باعث اموات کی تعداد میں اضافے کا خدشہ ہے۔

امریکا نے 2020 میں بغداد ایئرپورٹ پر ڈرون حملے میں جنرل قاسم سلیمانی کو شہید کیا تھا۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں