بدھ, اپریل 15, 2026
اشتہار

زمبابوے کے کھلاڑی آئی پی ایل کے لیے پی ایس ایل سے دستبردار

اشتہار

حیرت انگیز

زمبابوے کے فاسٹ بولر بلیسنگ موزاربانی آئی پی ایل ڈیل کی وجہ سے پی ایس ایل 11 سے دستبردار ہوگئے۔

زمبابوے کے فاسٹ بولر بلیسنگ موزاربانی آئی پی ایل فرنچائز کولکتہ نائت رائیڈرز کے ساتھ معاہدہ کرتے ہوئے پی ایس ایل کے سیزن 11 سے دستبردار ہوگئے۔

فاسٹ بولر کو 2026 کے پی ایس ایل میں اسلام آباد یونائیٹڈ نے سائن کیا تھا۔

کے کے آر کی جانب سے آج باضابطہ تصدیق کے بعد موزاربانی نے فرنچائز کو دستبردار ہونے کے فیصلے سے آگاہ کردیا ہے۔

واضح رہے کہ کولکتہ نائٹ رائیڈرز نے بنگلادیش کے فاسٹ بولر مستفیض الرحمان کی جگہ زمبابوین فاسٹ بولر کو اسکواڈ کا حصہ بنایا ہے۔

بی سی سی آئی نے دسمبر میں کے کے آر کو ہدایت کی تھی کہ مستفیض کو ریلیز کیا جائے جنہیں 9.2 کروڑ بھارتی روپے میں خریدا گیا تھا۔

مستفیض الرحمان کو پی ایس ایل میں لاہور قلندرز نے سائن کیا ہے۔

اس کے بعد مستفیضور کو پی ایس ایل کے لیے لاہور قلندرز نے سائن کیا ہے، جو آئی پی ایل سیزن کے آغاز سے دو دن قبل 26 مارچ کو شروع ہونا ہے۔

زمبابوین فاسٹ بولر موذاربانی 11 فروری کو پی ایس ایل کی ابتدائی نیلامی میں فروخت نہیں ہوئے تھے۔ تاہم اسلام آباد یونائیٹڈ نے بعد میں ویست انڈیز کے فاسٹ بولر شمر جوزف کی جگہ انہیں ڈائریکٹ سائن کیا تھا۔

+ posts

اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں