The news is by your side.

Advertisement

بلائنڈ کرکٹ ورلڈ کپ: پاکستانی کھلاڑی نے تاریخی ریکارڈ بنا ڈالا

کراچی: پاکستان کی بلائنڈ کرکٹ ٹیم کے کھلاڑی عامر اشفاق نے 208 رنز کی شاندار اننگز کھیل کر تاریخی ریکارڈ قائم کردیا، ناقابل شکست اننگز کی بدولت آسٹریلیا کو شکست کا سامنا رہا۔

تفصیلات کے مطابق بلائنڈ ورلڈ کپ کے میچ میں پاکستان اور آسٹریلیا کی ٹیموں کے مابین میچ کھیلا گیا جس میں عامر اشفاق نے شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے ڈبل سنچری کی۔

چالیس اوورز کے میچ میں پاکستانی بلے باز نے 208 رنز کی تاریخی اننگز کھیلتے ہوئے آسٹریلیا کی ٹیم سب سے زیادہ 563 رنز کا اسکور عالمی ریکارڈ بھی قائم کیا۔

مزید پڑھیں: بلائنڈ کرکٹ ورلڈ کپ: پاکستان نے بنگلہ دیش کو نو وکٹ سے ہرا دیا

عامر اشفاق نے چوکے کی مدد سے ڈبل سنچری اسکور کی اور تاریخی اننگز کا جشن بھی منایا، پویلین واپس لوٹنے پر دونوں ٹیم کے کھلاڑیوں نے شاندار استقبال کیا اور مبارک باد بھی پیش کی۔

ہدف کے تعاقب میں آسٹریلیا کی ٹیم 170 رنز پر ڈھیر ہوگئی اور اس طرح پاکستان نے 393 رنز سے شاندار فتح اپنے نام کی۔

یہ بھی پڑھیں: بلائنڈ کرکٹ ورلڈ کپ، پاکستان نے نیپال کو9 وکٹ سے ہرا دیا

یاد رہے کہ پیر کے روز پاکستان نے بنگلہ دیش کے خلاف کھیلے جانے والے بلائنڈ کرکٹ ورلڈکپ کے افتتاحی میچ میں مخالف ٹیم کو 552 رنز کا ہدف تھا، پاکستانی کھلاڑی بدر منیر نے 70 گیندوں پر 145 رن کی ناقابل شکست اننگرز جبکہ عامر اشفاق 46 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے تھے۔


اگر آپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اور اگر آپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی فیس بک وال پر ضرور شیئر کریں۔

Print Friendly, PDF & Email

Comments

comments

یہ بھی پڑھیں